Categories
Breaking news

وزیر اعظم کے خلاف ممکنہ تحریک عدم اعتماد، ن لیگ کا بڑا فیصلہ

Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم کے خلاف ممکنہ تحریک عدم اعتماد، ن لیگ کا بڑا فیصلہ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف ممکنہ تحریک عدم اعتماد کی مخالفت کا فیصلہ کرلیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حق میں نہیں ہے۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے اجلاس میں ن لیگ وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے فیصلے کی مخالفت کرے گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف بھی تحریک عدم اعتماد کے مخالف ہیں اور کہتے ہیں کہ اگر تحریک ناکام ہوئی تو پی ڈی ایم کا جواز ختم ہوجائے گا اور عمران خان مزید طاقتور ہوں گے، یہ کہانی دھوکہ ہے جس کا حصہ نہیں بنیں گی۔ نواز شریف سمجھتے ہیں کہ طاقتور قوتیں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے غلطی ٹھیک کرکے الیکشن کو درست قرار دلانا چاہتی ہیں۔

بھارتی ہیکر نے یونیوسٹی آف صوابی کی آفیشل ویب سائٹ ہیک کرلی

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںقومی

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *