Categories
Breaking news

وزیر اعظم کے بیان کے خلاف کراچی میں خواتین کا احتجاج

وزیر اعظم عمران خان کے خواتین سے متعلق بیان پر سول سوسائٹی کی جانب سے کراچی پریس کلب پر احتجاج کیا گیا، شرکا نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم اپنے اس بیان کی معافی مانگیں۔

سماجی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے وزیر اعظم کے عورتوں پر ہونے والے جنسی ہراسگی کے واقعات کو ان کے لباس سے جوڑنے کے بیان کے خلاف کراچی پریس کلب پر سول سوسائٹی نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

خواتین کے لباس سے متعلق بیان پر مریم نواز کی عمران خان پر کڑی تنقید

نائب صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ جو بچے زیادتی کا نشانہ بنے، کیا اس لیے بنے کہ انہوں نے غلط کپڑے پہنے ہوئے تھے۔

احتجاج میں کراچی یونین آف جرنلسٹ کی جانب سے بھی خواتین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا۔

مرد کوئی روبوٹ نہیں، اگر عورت کپڑے کم پہنے گی تو اس کا اثر تو ہوگا، وزیراعظم

عمران خان نے کہا کہ جب آپ لوگوں کو اکسائیں گے تو اِن نوجوانوں کے پاس جانے کے لئے کوئی جگہ نہیں ہوگی تو پھر اس کے نتائج ہوں گے۔

مظاہرے میں شریک خواتین نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف نعرے بازی کی، مقررین کا کہنا تھا کہ عمران خان کا بیان ان کی قبائلی سوچ کا عکاس ہے اور اس بیان سے عورت دشمن رویوں کو تقویت ملے گی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ عورتیں اس دقیانوسی سوچ کو تسلیم نہیں کرتیں۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم عمران خان اپنے اس بیان پر قوم سے معافی مانگیں اور اپنے عہدے سے مستعفی ہوں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *