Categories
Breaking news

وزیر اعظم کی اجازت سے آصف زرداری سے ملا تھا، پرویز الہیٰ

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے اجازت لے کر سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کی۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ آصف زرداری نے ان کے کہنے پر پنجاب سے سینیٹ انتخابات کے لیے اپنے ارکان دستبردار کروائے۔

الیکٹرانک ووٹنگ کا عمل شفاف انتخابات کا راستہ ہے، وزیر اعظم عمران خان

وزیراعظم نے کہا کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں الیکڑانک ووٹنگ ‏پرہونے والی پیش رفت پرقوم کی نظریں ہیں۔

تحریک انصاف کے اگلے انتخابات میں کامیابی کے امکانات کے سوال پر پرویز الہٰی نے ذو معنی انداز میں کہا کہ ضمنی انتخاب کے نتائج سامنے ہیں، اب تو دو سال رہ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی والے باتیں مانتے تو حالات کافی بہتر ہوتے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *