Categories
Breaking news

وزیر اعظم کا خطاب جاری ، قوم سے لائیو خطاب کرنے کی وجہ بتا دی 

وزیر اعظم کا خطاب جاری ، قوم سے لائیو خطاب کرنے کی وجہ بتا دی 

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میرے پاکستانیوں آج آپ سے اہم بات کرنی ہے ملک کے مستقبل کے لیے اور فیصلہ کیا یہ خطاب لائیو کروں گا ، پاکستان فیصلہ کن وقت سے گزر رہا ہے ، ہمارے سامنے دو راستے ہیں فیصلہ کرنا ہے کونسا راستہ لینا ہے ۔

قوم سے لائیو خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ زیادہ تر لوگوں کو سیاست میںآنے سے پہلے کوئی نہیں جانتا تھا لیکن مجھے سیاست میں آنے سے پہلے پیسہ ،شہرت اور سب کچھ مل چکا تھا ۔ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کی پہلی نسل تھا ، پاکستان مجھ سے پانچ سال بڑا ہے ، میرے ماں باپ غلامی کے دور پر پیدا ہوئے تھے ، وہ ہمیشہ مجھے احساس دلاتے تھے کہ تم بہت خوش نصیب ہو جو آزاد ملک میں پیدا ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ خود داری آزاد قوموں کی نشانی ہوتی ہے، غلام ذہنیت کے ساتھ ہمارا ملک کبھی بھی وہ ملک نہیں بن سکتا جس کا ہمارے قائدین نے خواب دیکھا تھا ۔

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر صبح سویرے ہی مہنگا

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںقومی

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *