
نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے وزیراعظم کی جانب سے وزراء کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے پر ردعمل میں کہا ہے کہ وزیراعظم نے آج قوم کے ساتھ ایک اور مذاق کیا ہے۔
سینیٹر شیری رحمان نے ’’بہترین کارکردگی‘‘ دکھانے والے وزراء کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیئے جانے پر کہاکہ حکومت کی تین سال کی کارکردگی بدانتظامی، کرپشن اور ناکامیوں سے بھری ہوئی ہے۔
Table of Contents
فواد چوہدری نے ٹاپ ٹین وزراء میں نہ آنے کی وجہ بتادی
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کابینہ کی 10وزارتوں کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد دی ہے۔
شیری رحمان نے سوال اٹھایا کہ کون سی وزارت ہے جس کی وجہ سے ملک میں بحران پیدا نہیں ہوا؟ ہر وزارت میں بحرانی صورتحال ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ معیشت، خوراک، پیٹرولیم، توانائی، خارجہ، داخلہ، صحت اور دیگر تمام وزارتوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔
پی پی سینیٹر نے کہاکہ وزیراعظم گالم گلوچ اور الزام تراشی کی بہترین کارکردگی پر وزراء کو ضرور تعریفی سرٹیفکیٹ دے سکتے ہیں۔
شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ وزراء اور حکومت کی کارکردگی پر اب عوام ووٹ کے ذریعے اپنی رائے دیں گے ۔
بہترین کارکردگی، وزیرِ اعظم کی وفاقی وزراء میں اسناد کی تقسیم
اکبرِ اعظم کے 9 رتن تھے، جبکہ وزیرِ اعظم عمران خان کے 10 رتن ہیں، وزیرِ اعظم نے بہترین کارکردگی پر 10 وفاقی وزراء میں تعریفیں اسناد تقسیم کر دیں۔
واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے بہترین کارکردگی پر 10 وفاقی وزراء میں تعریفیں اسناد تقسیم کیں، جن وزراء کو شاندار کارکردگی پر سرٹیفکیٹ ملے ہیں ان کی وزارتوں کے ملازمین کو بھی اضافی الاؤنس دیا جائے گا۔
کارکردگی کی بنیاد پر وزارتِ مواصلات کا پہلا نمبر رہا، وفاقی مراد سعید تمام وزراء پر بازی لے گئے۔
وفاقی وزیر اسد عمر، ڈاکٹر ثانیہ نشتر، شیریں مزاری، خسرو بختیار، معید یوسف، عبدالرزاق داؤد، شیخ رشید، شفقت محمود اور فخر امام بھی وزیرِ اعظم عمران خان کی ٹیم کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
عامر لیاقت نے 18 سالہ لڑکی سے تیسری شادی کرلی
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، رکنِ قومی اسمبلی، ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے لودھراں سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے تیسری شادی کرلی۔
-
وزارتوں کو کارکردگی مزید بہتر کرنا ہو گی، وزیراعظم
وزیرِاعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وزارتوں کو اپنی کارکردگی مزید بہتر کرنا ہوگی، ساری دنیا میں مہنگائی ہے، قیمتوں اوپر گئی ہوئی ہیں۔
-
27 فروری کے مارچ کیلئے زبردست تیاری ہے، سعید غنی
وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ 27 فروری کیلئے زبردست تیاری ہے، کراچی سے شاندار مارچ ہوگا
-
جنات نے بیوی کے سر میں کیل ٹھونکی: شوہر
پشاور میں سر میں کیل ٹھونکنے سے زخمی ہونے والی خاتون کے شوہر احمد صابر نے دعویٰ کیا ہے کہ جنات نے میری بیوی کے سر میں کیل ٹھونکی ہے۔
-
پاسپورٹ بلیک لِسٹ کرنے کا قانون کالعدم
لاہورہائیکورٹ نے پاسپورٹ بلیک لِسٹ کرنے کا قانون کالعدم کر دیا، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پاسپورٹ ایکٹ میں بلیک لِسٹ کرنے کی کوئی شق موجود نہیں، نواز شریف، شہباز شریف کے کیسز پر اعلیٰ عدلیہ کے احکامات کے حوالے بھی فیصلے کا حصہ ہیں۔
-
بھارت ہندو توا کی پالیسی پر چل رہا ہے، شاہ محمود قریشی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ آج بھارت ہندو توا کی پالیسی پر چل رہا ہے، وہ اب سیکولر ملک نہیں رہا، موجود بھارتی حکومت کا مائنڈ سیٹ صرف کشمیر تک محدود نہیں رہا
-
بہترین کارکردگی، وزیرِ اعظم کی وفاقی وزراء میں اسناد کی تقسیم
اکبرِ اعظم کے 9 رتن تھے، جبکہ وزیرِ اعظم عمران خان کے 10 رتن ہیں، وزیرِ اعظم نے بہترین کارکردگی پر 10 وفاقی وزراء میں تعریفیں اسناد تقسیم کر دیں۔
-
فواد چوہدری نے ٹاپ ٹین وزراء میں نہ آنے کی وجہ بتادی
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کابینہ کی 10وزارتوں کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد دی ہے۔
-
پنجاب میں 7 پولیس افسران کے تبادلے
آئی جی پنجاب نے 7 پولیس افسران کے تبادلے کر دیئے جن میں دو افسران کو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
-
جو پرچی پر لکھا آتا ہے عمران نیازی بول دیتے ہیں: حمزہ شہباز
مسلم لیگ نون کے رہنما، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ کل پی ٹی آئی کا ایک اور جھوٹ بے نقاب ہوا، عمران نیازی کو پتہ نہیں چلتا جو پرچی پر لکھا آتا ہے، بول دیتے ہیں۔
-
منی لانڈرنگ کیس، شہباز و حمزہ کی عبوری ضمانت میں 18 فروری تک توسیع
لاہور کی عدالت نے ایف آئی اے کے منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ نون کے صدر، قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔
-
کراچی: سفاری پارک پیڈسٹرین برج کی حفاظتی گرل غائب
کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں یونیورسٹی روڈ پر سفاری پارک کے قریب واقع پیڈسٹرین برج کی حفاظتی گرل نامعلوم افراد کی جانب سے غائب کر دی گئی۔
-
ہائیکورٹ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات روک دیئے
اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات روک دیئے، جسٹس محسن اختر کیانی نے حکم امتناع جاری کیا۔
-
امریکا نے پاکستان کو ہمیشہ اپنے مطلب کیلیے استعمال کیا، عمران خان
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جو ملک طاقتور کو قانون کے کٹہرے میں نہ لائے وہ تباہ ہوجاتا ہے، سیاست میں آنے کا فیصلہ ملک کو کرپٹ حکمرانوں سے نجات دلانے کےلیے کیا، چیلنج کو قبول نہ کرنا کمزوری کی نشاندہی ہے۔
-
اپوزیشن جماعتوں کا ہر شوشہ ناکام رہا، بزدار
پنجاب کےوزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہےکہ اپوزیشن اکٹھی ہو کر بھی وزیراعظم عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتی، اپوزیشن جماعتوں کا ہر شوشہ ناکام رہا ہے۔
-
شیریں مزاری کا انتہا پسند ہندوؤں کا مقابلہ کرنیوالی بہادر لڑکی کو سلام
وفاقی وزیر شیریں مزاری برائے انسانی حقوق شیریں مزاری بھی انتہا پسند ہندوؤں کے سامنے ڈٹ جانے والی نہتی مسلمان لڑکی کی ہمت اور حوصلے سے متاثر ہوگئی ہیں۔