Categories
Breaking news

وزیر اعظم معاشی طور پر پیچھے رہنے والے افراد کیلئے درد دل رکھتے ہیں، شفقت محمود

جنگ نیوز

وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان معاشی طور پر پیچھے رہنے والے افراد کے لیے دردِ دل رکھتے ہیں۔

شفقت محمود کی جانب سے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ کیا گیا۔

اس دوران شفقت محمود نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو وزیر اعلیٰ پنجاب کی سرپرستی میں بہت اچھا کام کر رہا ہے، چائلڈ پروٹیکشن بیورو بڑی خوبصورتی کے ساتھ انسانی خدمت انجام دے رہا ہے، چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی طرح کے ادارہ دوسرے اضلاع میں بھی ہونے چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم ملکی سلامتی اور قومی فلاح و بہبود میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں، فلاحی اداروں کو فروغ دیا جا رہا ہے، شیلٹر ہوم اور پناگاہیں بنائی جا رہی ہیں۔

شفقت محمود نے کہا ہے کہ مستحق افراد کے لیے دستر خوان سجانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایک نیا پروگرام کوئی بھوکا نہیں سوئے گا کے نام سے شروع کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *