Categories
Breaking news

وزیر اعظم عمران کے مشیر نے بجلی بحران کے خاتمے کا کریڈٹ نواز شریف کو دیدیا، سیاسی میدان میں تہلکہ مچ گیا

Advertisement
Advertisement

سی پیک پر تیزی سے کام جاری ہےوزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داؤد نے بجلی بحران کے خاتمے کا کریڈٹ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو دیدیا۔

میڈیا کیساتھ غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے دورمیں بجلی گھر لگانے کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ ختم ہوئی۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت سابقہ دور میں پاور پلانٹس لگائے گئے۔

بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

سی پیک پر کام رکا نہ ہی سست روی کا شکار ہوا۔ سب کو بتانا چاہتے ہیں سی پیک پر تیزی سے کام جاری ہے۔

عبد الرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ سی پیک کے تحت اگلے مرحلے میں داخل ہورہے ہیں، پاک چین اقتصادی راہداری کا فوکس اب صنعتوں اور زراعت کے فروغ پر ہے۔

مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ بارڈر مارکیٹس کے قیام کا فیصلہ کیا ہے، افغانستان کے ساتھ بارڈر مارکیٹس قائم کرنے کا عمل جاری ہے۔

ایران پر عالمی پابندیاں تجارتی تعلقات کے فروغ میں رکاوٹ ہیں، پابندیوں کے باعث ایران کے ساتھ آزار تجارتی معاہدے میں پیش رفت نہیں ہورہی۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *