Categories
Breaking news

وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سری لنکا پر روانہ

Advertisement

وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سری لنکا پر روانہ

وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سری لنکا پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی ذوالفقار عباس بخاری بھی ہمراہ ہیں۔ منصب سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان کا یہ پہلا دورہ سری لنکا ہے۔

وزیر اعظم سری لنکا پہنچنے کے بعد آج اپنے سری لنکن ہم منصب سے ملاقات کریں گے اور ون آن ون ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر مذاکرات کیے جائیں گے۔

Advertisement

عمران خان اپنے سری لنکن ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے جبکہ سری لنکن ہم منصب کل بروز بدھ کو وزیر اعظم عمران خان کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔

وزیر اعظم کل سری لنکن صدر سے بھی ملاقات کریں گے جس میں دو طرفہ امور اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی جائے گی۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *