Categories
Breaking news

وزیر اعظم عمران خان کی پاکستانی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد

Advertisement

وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے پاکستان میں مقیم ہندو برادری کو دیوالی کے تہوار کی مبارکباد دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد دی۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں مقیم ہندو برادری کو دیوالی کا تہوار مبارک ہو۔

ہمارے تمام ہندو شہریوں کو دیوالی کا تہوار مبارک.

— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 14, 2020

خیال رہے کہ دنیا بھر میں ہندو برادری دیوالی کا تہوار منا رہی ہے، دیوالی ہندوؤں کا سب سے بڑا تہوار ہے۔ اسے روشنیوں کا تہوار بھی کہا جاتا ہے۔

دیوالی کا تہوار 5 دن کا تہوار ہے، اس دوران روشنیوں اور چمک دمک سے گھروں کو سجایا جاتا ہے اور آتش بازی کی جاتی ہے، جبکہ طرح طرح کی مٹھائیاں بھی کھائی اور کھلائی جاتی ہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *