Categories
Breaking news

وزیر اعظم عمران خان کی ترجمانوں کو ہر محاذ پر اپوزیشن کا مقابلہ کرنے کی ہدایت

Advertisement
وزیر اعظم عمران خان کی ترجمانوں کو ہر محاذ پر اپوزیشن کا مقابلہ کرنے کی ہدایت

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ترجمانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہر محاذ پر اپوزیشن کا مقابلہ کریں، حکومتی ترجمان قومی بیانیہ فرنٹ فٹ پر آکر کھیلیں۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، ترجمانوں کے اجلاس میں کئی وفاقی وزراء، مشیران، معاونین شریک ہوئے۔

Table of Contents

x
Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ ترجمانوں کے اجلاس میں قومی امور پرمشاورت کی گئی، اجلاس میں اپوزیشن کے بیانیہ، ملکی معیشت اور مہنگائی پر بھی غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن ملک دشمنی پر اتر آئی ہے، اس کا ہر حربہ ناکام بنائیں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ گیلپ سروے کے مطابق ہم گلگت بلتستان الیکشن جیت رہے ہیں۔

عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان دنوں گلگت بلتستان میں اپوزیشن کا سرکس لگا ہوا ہے، مختلف سروے رپورٹس کے مطابق گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کو واضح برتری حاصل ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پورے ملک کے عوام اپوزیشن جماعتوں کے عزائم جان چکے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن نے قومی سلامتی کے امور پر بھی سیاست کی،ہر محاذ پر اپوزیشن کا مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی سے متعلق ہماری صوبائی حکومتیں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہیں، آئندہ چند دنوں میں آٹے اور چینی کی قیمتوں میں واضح کمی آئے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملکی معیشت کے مثبت اعشاریے اپوزیشن کے لیے پریشان کن ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *