Categories
Breaking news

وزیر اعظم عمران خان کا سوات میں جلسہ سے خطاب

وزیرِ اعظم عمران خان مانسہرہ کے ٹھاکرا اسٹیڈیم میں پی ٹی آئی کے جلسۂ عام سے خطاب کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تین چوہے مل کر میرا شکار کرنے آرہےہیں، ان چوہوں کو شکست دیں گے، ساری جنگ یہ ہے کہ کیسز ختم کرکے این آر او دے دوں،جس دن ان کے کیسز معاف کیے ملک سے سب سے بڑی غداری کروں گا۔

مانسہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اللّٰہ نے کسی کو اجازت نہیں دی اچھے اور برے کی جنگ میں نیوٹرل ہو، یا پیچھے ہٹ جائے کہ ہم کسی کے ساتھ نہیں ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ہر جلسے میں خود کو کہہ کر جاتا ہوں فضل الرحمان کو ڈیزل نہیں کہوں گا، تقریر کرنے کھڑا ہوتا ہوں تو سارے پنڈال سے ڈیزل کی آوازیں آنے لگتی ہیں، برے اور مشکل وقت میں کوشش کی ڈیزل کی قیمت کم کی جائے، ووٹ لینے کےلیے مذہب کو استعمال نہیں کرتا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اسلام آباد کی منڈی میں ضمیر کے بدلے 25کروڑ تک آفر کی جارہی ہے، سارا وقت چوہے مل کر برا بھلا کہتے ہیں، ڈراتےہیں، بلیک میل کرتےہیں، ایمان والے کو کوئی خرید نہیں سکتا، کوئی ڈرا نہیں سکتا۔

عمران خان نے کہا کہ 30 سال سے فضل الرحمان دین کے نام پر سیاست کررہا ہے، سیاست یا ووٹ لینے کی کوشش نہیں، میرا ایمان ہے نبی کے راستے پر ہی ملک اٹھے گا، ملک کو اٹھانا ہے تو مدینہ کی ریاست کے اصولوں پر چلنا ہوگا، معاشرے میں عدل و انصاف کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بڑی تکلیف ہوتی تھی ہم نے باہر کے ملکوں کی غلامی شروع کردی، جن ملکوں میں لیڈروں کا چوری کا پیسہ پڑا تھا، ان کے غلام بن گئے، امریکا نے ڈرون حملے کیے تو یہ تین چوہے سربراہ تھے، ان کو شرم نہیں آتی تھی، کم از کم منہ سے تو بولتے۔

عمران خان نے کہا کہ جب وزیراعظم نے عزم کیا میرا ملک کسی کی غلامی نہیں کرے گا، بھارت سے اس وقت دوستی کریں گے جب کشمیریوں سے انصاف کرے، بھارت سے بات چیت کے لیے تیار ہیں، پہلے کشمیر کا خصوصی اسٹیٹس بحال کرے، اس ملک کو کسی کے سامنے جھکنے نہیں دیں گے، کسی کی غلامی نہیں کریں گے، آپ کو دنیا میں ہرے پاسپورٹ کی عزت کرواکر دکھاؤں گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اللّٰہ کا حکم ہے ہر انسان اچھائی کے ساتھ کھڑا ہو، بدی کے خلاف جہاد کرے، اللّٰہ نے کسی کو اجازت نہیں دی اچھے اور برے کی جنگ میں کہیں نیوٹرل ہوں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.