
وزیر اعظم عمران خان چین کے 4 روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے۔
بیجنگ ایئرپورٹ پر چین کے سفیر اور چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وزیر خزانہ شوکت ترین اور مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف اور معاون خصوصی برائے سی پیک خالد مصطفیٰ بھی چین کے دورے پر وزیراعظم کے ساتھ ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کی چین کے وزیراعظم سے ہفتے کو ملاقات طے ہے جب کہ عمران خان کی چین کے صدر شی جن پنگ سے اتوار کو ملاقات ہوگی۔
اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔
وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور غیرملکی سربراہان سے بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
شیخ رشید کا بلوچ تنظیموں اوردیگرعسکریت پسند گروپس کے گٹھ جوڑ کا اشارہ
شیخ رشید نے کہا کہ انہیں پردے کے پیچھے کالعدم تحریک طالبان سمیت دیگر تنظیموں کی سپورٹ بھی حاصل ہے اور داعش بھی وہاں موجود ہے۔ مزید بھی تنظیمیں ہیں جو دہشت گردی میں اضافہ کررہی ہیں۔
-
اٹارنی جنرل کا نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق سیکرٹری داخلہ پنجاب کو خط
اٹارنی جنرل آفس کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں نواز شریف کی وطن واپسی کے ضامن شہباز شریف ہیں۔
-
الیکشن کمیشن کاضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر علی امین گنڈاپور کو ضلع بدر کرنے کا حکم
الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رکن صوبائی اسمبلی احمد کریم کنڈی کی گرفتاری کا نوٹس بھی جار ی کیا۔
-
کورونا کے دوران ادویات اور طبّی آلات والوں کی چاندی ہوگئی
فارما کمپنیوں کی سروے کرنے والے نجی ادارے کی رپورٹ کے مطابق 2021 میں کورونا وبا کے دوران پاکستانی ادویات بنانے والی کمپنیوں نے دونوں ہاتھوں سے پیسے کمائے۔
-
وفاقی وزیر نے کئی ملین ڈالرز ریونیو آنے کی خوشخبری سنادی
امین الحق نے کہا کہ تجدیدی رقم امریکی ڈالرز یا پاکستانی روپیہ میں ادا کرنے کی سہولت دی گئی ہے، لائسنس کی تجدید 15 سال کیلئے کی جائے گی۔
-
اسٹیٹ بینک نے ’راست‘ میں فرد سے فرد ادائیگی متعارف کروادی
اپنے موبائل فون نمبر کو بینک اکاؤنٹ کے ساتھ لنک کر کے رقم بھیجیں اور منگوائیں، موبائل نمبر آپکی راست شناخت ہے۔
-
ایم پی اے عبدالرشید نے خود کو ایکسی این کے ساتھ دفتر میں بند کرلیا
ایم پی اے نے کہا کہ اپنا سب کچھ حلقے کے عوام پر لگانے کے بعد اب اس کے سوا کچھ نہیں بچا کہ ایکسی این کے ساتھ خود کو بھی بند کرلوں۔
-
پنجگور اور نوشکی حملوں کے بعد وزارت داخلہ نے الرٹ جاری کردیا
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام انٹیلی جنس و سیکیورٹی ادارے، صوبائی حکومتیں غیر معمولی طور پر مستعد رہیں۔
-
حیدرآباد میں ڈی ایس پی کو اپنے ہی گن مین نے گولی ماردی
فائرنگ کرنے والے گن مین پولیس کانسٹیبل آصف چانڈیو کو گرفتارکر لیا گیا۔
-
علماء و مشائخ کی جانب سے نوشکی اور پنجگور میں دہشت گردوں کے حملوں کی مذمت
ملک بھر کے تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ نے نوشکی اور پنجگور میں دہشت گردوں کے حملوں کی بھرپور مذمت کی ہے۔
-
بلوچستان میں بہادری کا مظاہرہ کرنے پر افواج پاکستان کو شہباز شریف کا خراج تحسین
مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملوں کے خلاف جرات و بہادری کا مظاہرہ کرنے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
-
خیبر پختونخوا میں بدھ مت تہذیب کی سب سے بڑی دریافت
ڈائریکٹر آرکیالوجی نے کہا کہ نوادرات کی دریافت کا کام 6 ماہ پہلے شروع کیا تھا، تاریخی نوادرات کو محفوظ بنانے کا کام شروع کردیا ہے۔
-
سندھ میں کورونا کے مزید 1733 کیسز رپورٹ، 20 مریضوں کا انتقال
وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے کورونا وائرس اور اومی کرون کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 15863نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں کورونا وائرس کے مزید 1733 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
-
دعا منگی کیس کے مفرور ملزم کا فرار، تحقیقات میں اہم انکشافات
دعا منگی کیس کے مفرور ملزم ذوہیب قریشی کے فرارکے معاملے کی تحقیقات کےدوران انکشاف ہوا ہےکہ ذوہیب قریشی کے پاس قید میں موبائل فون کی سہولت موجود تھی، ذرائع نے بتایا کہ ذوہیب قریشی عدالت سمیت مختلف مقامات سے لوگوں سے رابطے کرتا تھا۔
-
نیب نے راؤ انوار سمیت 24 پولیس افسران کا ریکارڈ طلب کرلیا
-
پنجاب کے نجی کالجز میں مخلوط تعلیم پر پابندی کس کا منصوبہ؟
محکمہ تعلیم کے ایک ذمہ دار کا کہنا ہے کہ چند پرائیویٹ کالجز کی جانب سے بعض اطلاعات ملنے پر زبانی احکامات پر پرفارما جاری کیا گیا۔