Categories
Breaking news

وزیر اعظم عمران خان نے ریڈیو اسکول اور ای تعلیم پورٹل کا افتتاح کردیا

کورونا وائرس کی وجہ سے  تعلیمی عمل متاثر ہے،وزیراعظم  عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے ریڈیو اسکول اور ای تعلیم پورٹل کا افتتاح کر دیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اس اقدام سےتعلیمی عمل پروبا کی وجہ منفی اثرات میں کمی واقع ہوگی۔

وزیراعظم نے کہا کہ منصوبے کے ذریعے دور دراز علاقوں میں معیاری تعلیم پہنچانے میں مدد ملے گی، یکساں نصاب وزارت تعلیم کی بہت بڑی کامیابی اور انقلابی قدم ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا اس وقت کورونا کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے۔

اعلامیے کے مطابق ریڈیو اسکول کا منصوبہ وزارت اطلاعات اور وزارت تعلیم کے اشتراک سے شروع کیا گیا۔

Table of Contents

x
Advertisement

منصوبے کے ذریعے دور دراز علاقوں میں بھی کورونا وائرس کی وبا سے معطل تعلیمی سلسلہ بحال رکھا جا سکے گا۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعظم نے نیشنل ایجوکیشن پالیسی کو بھی جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

عمران خان کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹیلی اسکولنگ کے اقدام سے طلباء کے لیے10 گھنٹے کی نشریات جاری رہیں گی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *