Categories
Breaking news

وزیر اعظم صرف تابعداری کریں اور کام نہ کریں تو عوام کا کیا حال ہو گا ؟ مریم اورنگزیب

وزیر اعظم صرف تابعداری کریں اور کام نہ کریں تو عوام کا کیا حال ہو گا ؟ مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کو حل نہیں کیا جا سکتا تو پھر تابعداری کا کیا فائدہ۔ ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم صرف تابعداری کریں اور کام نہ کریں تو عوام کا کیا حال ہو گا ؟ لیکن اگرعوامی مسائل کو حل نہیں…

انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف مہم شروع ہو چکی ہے اور مریم نواز آج لاہور میں ریلی کی قیادت کریں گی جبکہ مریم نواز 13 دسمبر جلسے کے لیے لاہور کے شہریوں سے بھی ملیں گی۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ مریم نواز پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) جلسے کے لیے شہریوں کو براہ راست دعوت دیں گی۔ مریم نواز کی قیادت میں ریلی کے لیے استقبالیہ کیمپ لگائے گئے ہیں۔ ریلی قائد اعظم انٹر چینج سے شروع ہو گی۔

اس سے قبل وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ ہمیں منشیات فروشی کے خلاف کام کرنا ہو گا۔ اس سے قبل منشیات کے خاتمے سے متعلق اقدامات پر توجہ نہیں دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ 80 کی دہائی میں جس نے منشیات سے پیسہ بنایا اس کو غلط سمجھا ہی نہیں گیا اور منشیات سے پیسہ بنانے والوں نے معاشرے اور ملک کو نقصان پہنچایا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ منشیات سے پیسہ بنانے والوں نے پیسہ رشوت، انتخابی مہم اور مجرموں کو پناہ دینے میں استعمال کیا۔ معاشرے میں منشیات ناسور ہے اور اس کا نقصان گھر سے لے کر ملک تک جاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *