Categories
Breaking news

وزیر اعظم آزاد کشمیر کا علی امین گنڈاپور سے معافی کا مطالبہ

Advertisement

وزیر اعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔

ایک بیان میں وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہاکہ علی امین گنڈا پور نازیبا زبان استعمال کرنے پر معافی مانگیں ۔

راجا فاروق حیدر نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان نے ہماری روایات و اقدار اور جی بی کے عوام کی توہین کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو سیاست میں اخلاقیات کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے تھا۔

واضح رہے کہ آج ایک جلسے سے خطاب میں علی امین گنڈا پور نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے۔

اپنے خطاب کے دوران انہوں نے جہاں کئی وعدے کیے وہیں مریم نواز پر ذاتی حملے بھی کیے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے عوام کے ٹیکس کے پیسے کا غلط استعمال کیا اور انہوں نے عوام کا پیسا اپنے میک اپ پرلُٹا دیا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *