Categories
Breaking news

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا تحریک انصاف کو چیلنج

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے تحریک انصاف کو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم آپ کو دکھائيں گے بڑا مجمع ہوتا کیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود کی جانب سے جاری کی گئی جلسے کی تصاویر پر ردعمل دیتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ آپ نے پورے پاکستان سے لوگوں کو بلایا تھا۔

شیخ رشید نے عمران خان کے جلسے سے منسوب غلط ویڈیو شیئر کردی

وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے انہوں نے شیخ رشید کے ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ’ لاس اینجلس اب جاگ اٹھا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ہم نے ٹنڈوجام میں صرف ایک صوبائی حلقے کے لوگ بلائے ہیں اور ہم آپ کو بتائيں گے کہ بڑا مجمع کیا ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ شفقت محمود نے سوشل میڈيا پر تحریک انصاف کے جلسے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اسے بڑا مجمع قرار دیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *