Categories
Breaking news

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا انتخاب، اسمبلی ایجنڈا جاری

پنجاب اسمبلی —فائل فوٹو
پنجاب اسمبلی —فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر پنجاب اسمبلی کی جانب سے ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ قبول ہونے اور صوبائی کابینہ تحلیل ہونے کے بعد وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے سلسلے میں پنجاب اسمبلی کا اجلاس 11 بجے شروع ہو گا۔

اپوزیشن امیدوار حمزہ شہباز کو جہانگیر ترین کی حمایت

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے جہانگیر ترین نے پرویز الہٰی کے خلاف حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

حمزہ شہباز وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے لیے متحدہ اپوزیشن کے امیدوار ہیں۔

بزدار اجلاس میں شریک ہونگے

گزشتہ روز مستعفی ہونے والے وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ون پوائنٹ ایجنڈا

قائدِ ایوان کے انتخاب کے لیے اجلاس کا ایجنڈا اسمبلی سیکریٹریٹ نے جاری کر دیا۔

پنجاب اسمبلی کا ون پوائنٹ ایجنڈا وزیرِ اعلیٰ کے انتخاب پر مشتمل ہے۔

عثمان بزدار کا پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ سے استعفیٰ منظور

سردار عثمان بزدار کے پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ سے استعفے کا متن منظرِ عام پر آ گیا جبکہ عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور ہونے کے بعد پنجاب کابینہ بھی تحلیل ہو گئی۔

اسمبلی سیکریٹریٹ نے ایس او پیز برائے اسمبلی بزنس بھی جاری کر دیے۔

جاری کیے گئے ایجنڈے کے مطابق ارکانِ اسمبلی کے ساتھ مہمانوں کا داخلہ بند ہے، کوئی ممبر اپنا سیل فون ہاؤس میں لے کر نہیں جائے گا۔

ایجنڈے کے مطابق خواتین ممبرز اپنے ہینڈنگ بیگ سیکیورٹی کو جمع کرائیں گی۔

قائدِ ایوان کے انتخاب کے دن ممبرز کو اپنا شناختی کارڈ اور اسمبلی کارڈ لازمی ہمراہ لانا ہو گا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے امیدواراپنے کاغذات آج جمع کرائیں گے۔

پنجاب اسمبلی میں پارٹی پوزیشن

پنجاب اسمبلی میں ارکان کی کل تعداد 371 ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے استعفیٰ کی کاپی جیو نیوز کو موصول

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے استعفیٰ کی کاپی جیو نیوز کو موصول ہوگئی۔

پنجاب اسمبلی میں تحریکِ انصاف کے ارکان کی تعداد 183، مسلم لیگ ن کے ارکان کی تعداد 165، مسلم لیگ ق کے ارکان کی تعداد 10 ہے۔

پنجاب کے ایوان میں پیپلز پارٹی کے ارکان کی تعداد 7 ہے، 5 ارکان آزاد ہیں، ایک رکن کا تعلق راہِ حق پارٹی سے ہے۔

بزدار کا استعفیٰ منظور

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم عمران خان سے مشاورت کے بعد گورنر پنجاب چوہدری سرور نے عثمان بزدار کا پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ سے استعفیٰ منظور کر لیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.