Categories
Breaking news

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پر فردِ جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

مراد علی شاہ پر فردِ جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس، نوری آباد پاور پلانٹ کے غیر قانونی ٹھیکوں اور مبینہ منی لانڈرنگ کے ریفرنس میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد کرنے کیلئے 30 جون کی تاریخ مقرر کر دی۔

عدالت نے وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

ریفرنس کے 68 والیوم ہیں، اتنے کا تو پاور پلانٹ نہیں تھا،وزیر اعلیٰ سندھ

جعلی بینک اکاؤنٹس ریفرنس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوگئے، اور کہا کہ ریفرنس کے 68 والیوم ہیں، اتنے کا تو پاور پلانٹ نہیں تھا۔

احتساب عدالت اسلام آباد نے شریک ملزم محمد علی کو بذریعہ اشتہار طلبی کے باوجود عدم حاضری پر اشتہاری قرار دے دیا اور اشتہاری ملزم کے دائمی وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیئے۔

نیب کے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ شریک ملزم محمد علی بیرونِ ملک روپوش ہے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے حکم دیا کہ ملزم کا نام ای سی ایل میں ڈالا اور اس کا شناختی کارڈ بلاک کیا جائے۔

پُرامن احتجاج کرنے والوں کو نہیں روکیں گے، وزیر اعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کاکہنا ہے کہ میرا مشورہ ہے حکومت ایسی چیز نہ کرے جو ممکن نہ ہو، صوبوں کو موجودہ صورتحال پر اعتماد میں نہیں لیا گیا، ہم پرُامن طریقے سے احتجاج ریکارڈ کرانے والوں کو نہیں روکیں گے، امن و امان کی صورتحال پیداہوئی تو حفاظتی اقدامات کریں گے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ عدالت میں پیش نہ ہوئے، جس پر عدالت نے آج ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔

عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر تمام ملزمان عدالت میں پیش ہوں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *