Categories
Breaking news

وزیرِ اعظم کی وطن واپس نہ آنے کی وجہ سامنے آ گئی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی آج لندن سے پاکستان واپسی مؤخر ہونے کی وجہ سامنے آ گئی۔

فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی وطن واپسی کے لیے ایئر پورٹ روانگی سے قبل طبیعت ناساز ہو گئی تھی۔

ذرائع نے کہا کہ وزیرِ اعظم کو ایئرپورٹ روانگی سے قبل ہلکا بخار محسوس ہوا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی لندن سے واپسی ایک بار پھر مؤخر

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے لندن سے پاکستان واپسی ایک با پھر مؤخر کر دی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیرِ اعظم کی ناساز طبیعت کے باعث فیملی نے انہیں سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

فیملی ذرائع نے کہا کہ وزیرِ اعظم آج یا کل رات وطن واپس روانہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کو جمعہ کو روانہ ہونا تھا تاہم بعض وجوہات کی بنا پر پاکستان روانگی میں تاخیر کی گئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *