Categories
Breaking news

وزیرِ اعظم کو عدم اعتماد کی ووٹنگ ٹالنے کیلئے کابینہ کی تجاویز

وزیرِ اعظم کو عدم اعتماد کی ووٹنگ ٹالنے کیلئے کابینہ کی تجاویز

وزیرِ اعظم عمران خان کی گزشتہ روز کچن کیبنٹ سے تحریکِ عدم اعتماد سے متعلق ہوئی حتمی مشاورت کے دوران ووٹنگ ٹالنے کے لیے دی گئی تجاویز سامنے آگئیں۔

ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز ہونے والے کچن کیبنٹ اجلاس میں 6 سے 8 وزراء شامل ہوئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں تجویز پیش کی گئی کہ اسپیکر کسی نہ کسی بہانے اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی ملتوی کرے، اسپیکر یا تو ووٹنگ کے دوران گنتی درست نہ کرے یا کوئی بہانہ بنائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ منحرف ارکان کے گھر جا کر ان کے خلاف نعرے لگائے جائیں اور دباؤ ڈالا جائے، آئینی اداروں پر پی ٹی آئی کی حمایت کے لیے دباؤ ڈالا جائے، حکومت کے خلاف سازش کرنے والوں پر آرٹیکل 6 کی کارروائی کی جائے۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں وزیرِ اعظم عمران خان نے اٹارنی جنرل اور اسپیکر سے زبردستی مطالبہ کیا، تاہم اٹارنی جنرل اور اسپیکر نے کوئی بھی غیر قانونی قدم اٹھانے کی مخالفت کی۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ ایمرجنسی نافذ کرنے کے لیے ایسی کوئی وجہ یا بہانہ بنائیں تاکہ ہمیں وقت مل جائے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھی تحریکِ عدم اعتماد سے متعلق ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کے لیے اعتماد کا ووٹ جلد نہیں ہونا چاہیے، اس میں حتی الامکان تاخیر کی جائے، اگلا اسمبلی اجلاس عدم اعتماد کے ایک ماہ بعد بلایا جائے، صدر نئے وزیرِ اعظم کے انتخاب تک مجھے ہی کام جاری رکھنے کی ہدایت کریں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.