
وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم عمران خان نے سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے منع کر دیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے بتایا کہ ای سی ایل سے نام نکالنے کے لیے مریم نوازکی کوئی درخواست نہیں آئی ہے، وزیرِ اعظم عمران خان سے پوچھا تھا کہ مریم نام نکالنے کی اگر درخواست دیں تو انہوں نے جواب دیا کہ سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔
Table of Contents
پولیس کے لیے 8 نئے ڈرونز خرید رہے ہیں : شیخ رشید
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 25 ایمبولینسز کے ساتھ ریسکیو 1122 کا افتتاح کریں گے۔
انہوں نے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈ ی ایم) ٹھس ہوگئی، ٹائیں ٹائیں فش ہو گئی ہے۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن اور مریم نواز شریف کو اللّٰہ پاک صحت دیں، حکومت کو اپوزیشن سے کوئی ڈر نہیں، آر ہوا نہ پار ہوا، اپوزیشن کا کام تمام ہوا۔
ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے کو نوٹس دے رہی ہیں، جہانگیر ترین صاحب نے مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
- گلگت بلتستان میں امن کیلئے سی جی بی اسکاوٹس کا کردار قابل تحسین ہے،شیخ رشید
- جب تک بھارت کشمیر کا پرانا اسٹیٹس بحال نہیں کرتا کوئی تجارت نہیں ہوگی، شیخ رشید
وزیرٍِ داخلہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان کی سیاست کا محور اور زندگی اور موت کا سوال ہے، جب تک 370 واپس نہیں ہوتا بھارت سے تجارت نہیں ہو سکتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کو اپنی شہہ رگ سے قریب سمجھتا ہوں، جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوتا، بھارت سے کوئی رابطہ نہیں ہو سکتا۔
وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے یہ بھی کہا کہ ہم نے بہتر انداز میں کورونا وائرس کی پہلی دو لہروں کا مقابلہ کیا ہے، اب بھی کریں گے۔
قومی خبریں سے مزید
-
اپوزیش جماعتیں اب ایک دوسرے کے خلاف ہیں: فواد چوہدری
وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پہلے یہ سب مل کر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف تھے،اب اپوزیش جماعتیں آپس میں ایک دوسرے کے خلاف ہیں۔
-
مظفر گڑھ بچہ جیل میں بچے کیساتھ زیادتی نہیں ہوئی: فیاض الحسن چوہان
وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ہم نے مظفر گڑھ میں بچوں کی جیل میں بچے سے زیادتی کے معاملہ کی انکوائری کی، وہاں بچے کے ساتھ زیادتی نہیں ہوئی۔
-
لاہور، جے یو آئی ف کا مستحق افراد میں راشن تقسیم
جمعیت علمائے اسلام ف کی جانب سے کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر لاہور میں مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا گیا ہے۔
-
کراچی، انڈر پاس میں جمع پانی کی نکاسی کردی گئی
کراچی کے علاقے کلفٹن میں سب میرین چورنگی انڈر پاس سے گزرنے والی میٹھے پانی کی لائن پھٹ جانے کے سبب انڈر پاس میں جمع پانی کی نکاسی کردی گئی ہے۔
-
لعل شہباز قلندر کے مزار پر ہنگامہ کیوں ہوا، ویڈیو سامنے آگئی
سیہون میں لعل شہباز قلندر کا مزار بند ہونے کے باوجود 18 شعبان کو من پسند افراد کو مزار کے اندر جانے دیا گیا جس پر دیگر افراد نے مشتعل ہوکر ہنگامہ آرائی شروع کردی تھی، من پسند افراد کے درگاہ میں جانے اور زیارت کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔
-
پشاور، ڈاکٹرکو پرائیویٹ کلینک چلانے پر معطل کر دیا گیا
پشاور میں حیات آباد میڈیکل کالج کے ڈاکٹر سلطان ظفر کو پرائیویٹ کلینک چلانے پر عہدے سے معطل کردیا گیا ہے۔
-
فیصل سلطان کے والدین کو بھی کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگ گئی
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ایکسپو سینٹر لاہور میں اپنے والدین کو کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگوالی۔
-
پنجاب: نمی کم ہونے سے ناک، آنکھ، گلے میں جلن کی شکایات
لاہور سمیت بالائی پنجاب میں ہوا میں نمی کا تناسب کم ہونے اور خشک موسم کے باعث ناک، آنکھ اور گلےخشک ہونے اور جلن کی شکایات عام ہو گئیں۔
-
فیصل آباد: مزید 56 دکانیں، 21 ریسٹورنٹ سیل
فیصل آباد میں کورونا وائرس کے کیسز کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن کیا جا رہا ہے، کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں بھی جاری ہیں۔
-
علی زیدی سے چینی سفیر کی ملاقات
وفاقی وزیرِ بحری امور علی زیدی سے چین کے سفیر نے ملاقات کی ہے۔
-
ذوالفقار علی بھٹو آج بلاول کی صورت میں زندہ ہے،ناصرحسین شاہ
صوبائی وزیر برائے اطلاعات ناصرحسین شاہ کا کہنا ہے کہ ذوالفقارعلی بھٹو آج پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی صورت میں زندہ ہے۔
-
پولیس اسپتال کراچی افسران و اہلکاروں کیلئے فعال
پولیس اسپتال کراچی کو سندھ پولیس افسران و اہلکاروں کے لیے فعال کردیا گیا۔
-
تعلیمی ادارے بند رکھنے یا کھولنے کا فیصلہ منگل کو کیا جائیگا،شفقت محمود
وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے بندر کھنے یا کھولنے کا فیصلہ منگل کو کیا جائے گا۔
-
بلاول بھٹو زرداری کا اپنے نانا کے یومِ شہادت پر پیغام
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے نانا شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یومِ شہادت پر پیغام جاری کیا ہے۔
-
عمران خان کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ملک بھر میں مقیم مسیحی برداری کو اُن کے مذہبی تہوار ایسٹر کی مبارکباد دی گئی ہے۔
-
ایسا اقدام نہیں کرینگے جو مسئلہ کشمیر پر موقف کو نقصان پہنچائے، وزیر اعظم
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے ملک کو لوٹنے والا چھوٹا سا طبقہ خود کو بچانے کے لیے اکٹھا ہوگیا ہے، عدلیہ ساتھ نہیں دے گی تو کرپشن ختم نہیں کرسکتے ، معاشرے سے کرپشن ختم کرنے کے لیے سوچ بدلنا ہوگی ۔