Categories
Breaking news

وزیرِ اعظم نے دھمکی آمیز خط کابینہ ارکان کو دکھا دیا

وزیرِ اعظم عمران خان نے دھمکی آمیز خط کابینہ کے ارکان کو دکھا دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس کے دوران وزیرِ اعظم نے کابینہ ارکان کو یہ خط دکھایا۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے کابینہ ارکان کو بریفنگ دی جس کے دوران دھمکی آمیز یہ خط ملنے سے متعلق ارکان کو آگاہ کیا۔

’’میرے خلاف عالمی سازش کی گئی‘‘

سیاسی کمیٹی کا اجلاس، اندرونی کہانی سامنے آگئی

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت ہونے والے سیاسی کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے کابینہ ارکان سے کہا کہ میرے خلاف عالمی سازش کی گئی ہے۔

وزیرِ اعظم نے بتایا کہ خط میں کہا گیا ہے کہ تحریکِ عدم اعتماد ناکام ہوئی تو پاکستان کو نقصان ہو گا، میں نے تمام مشکل حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔

’’میری حکومت گرانے کیلئے بھاری رقم دی گئی‘‘

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کابینہ ارکان کو وزیرِ اعظم عمران خان نے بتایا کہ میری حکومت کو گرانے کے لیے بھاری رقم بھی دی گئی ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کو بتایا کہ اس خط کے حوالے سے سلامتی کے اداروں کے سربراہان کو بھی اعتماد میں لیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.