Categories
Breaking news

وزیرِ اعظم ملک کو آگے، اپوزیشن پیچھے لے جانا چاہتی ہے: گورنر پنجاب

Advertisement
وزیرِ اعظم ملک کو آگے، اپوزیشن پیچھے لے جانا چاہتی ہے: گورنر پنجاب

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان ملک کو آگے اور اپوزیشن پیچھے لے کر جانا چاہتی ہے۔

لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے صوبائی وزیرِ توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے ملاقات کی۔

گورنر پنجاب کے نام کھلا خط

تحریر:شمیم ڈیوڈ۔۔۔لندنتسلیمات گورنر پنجاب جناب…

اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری سرور نے گفتگو کرتے ہوئے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا اور کہا کہ بجٹ پاس نہ ہونے کا دعویٰ کرنے والی اپوزیشن جماعتیں کہاں ہیں؟

انہوں نے کہا کہ حزبِ اختلاف کا ایجنڈا احتساب کا عمل رکوانے کے سوا کچھ نہیں ہے، مگر یہ کبھی بھی نہیں ہو گا۔

یہ بھی پڑھیئے: دشمن قوتیں پاکستان میں امن نہیں چاہتیں، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ سیاسی پوائنٹ اسکور نگ کرنے کا رویہ اپوزیشن کو ترک کرنا چاہیے۔

چوہدری سرور کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت ملک کو درپیش معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *