Categories
Breaking news

وزیرِ اعظم مانسہرہ پہنچ گئے، جلسے سے خطاب کرینگے

وزیرِ اعظم مانسہرہ پہنچ گئے، جلسے سے خطاب کرینگے

الیکشن کمیشن کے منع کرنے کے باوجود وزیرِ اعظم عمران خان مانسہرہ پہنچ گئے جہاں وہ آج جلسۂ عام سے خطاب کریں گے۔

وزیرِ اعظم عمران خان مانسہرہ کے ٹھاکرا اسٹیڈیم میں پی ٹی آئی کے جلسۂ عام سے خطاب کریں گے جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

جلسے کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، ٹھاکرہ اسٹیڈیم میں 25 ہزار سے زائد کرسیاں لگائی گئی ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان دورۂ مانسہرہ ہزارہ ڈویژن کے دیگر 6 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کر رہے ہیں۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم پاکستان کی تقریر کو ان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کے تناظر میں انتہائی اہمیت دی جا رہی ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کے علاوہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان، وفاقی وزیرِ ریلوے اعظم خان سواتی اور دیگر وفاقی و صوبائی وزراء بھی جلسے سے خطاب کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.