Categories
Breaking news

وزیرِ اعظم عمران خان کو نا اہل قرار دینے کی درخواست خارج

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیرِ اعظم عمران خان کو نا اہل قرار دینے کی درخواست خارج کر دی
اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیرِ اعظم عمران خان کو نا اہل قرار دینے کی درخواست خارج کر دی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیرِ اعظم عمران خان کو بطور رکنِ اسمبلی نا اہل قرار دینے کی درخواست خارج کر دی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللّٰہ نے درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے کر خارج کی۔

شہری فدا اللّٰہ کی جانب سے وزیرِ اعظم عمران خان کو نااہل قرار دینے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی نا اہلی کیلئے درخواست خارج

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف 2018ء میں دائر کی گئی نا اہلی کی رٹ پٹیشن مدعی کی جانب سے واپس لینے کی متفرق درخواست منظور کرتے ہوئے خارج کر دی۔

درخواست گزار فدا اللّٰہ نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے سینیٹ الیکشن کے دوران بیان دیا کہ 16 ایم این ایز فروخت ہوئے۔

درخواست گزار فدا اللّٰہ کا اپنی درخواست میں یہ بھی کہنا تھاکہ وفاقی وزیر شیخ رشید نے اس کی تصدیق کی اور کہا کہ ان کے خلاف کارروائی نہیں کر سکتے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللّٰہ نے درخواست خارج کرتے ہوئے حکم دیا کہ اپنے حلقے کے ایم این اے سے کہیں کہ وہ اس سے متعلق پٹیشن دائر کریں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *