Categories
Breaking news

وزیرِ اعظم عمران خان لاہور پہنچ گئے

وزیرِ اعظم عمران خان لاہور پہنچ گئے

پنجاب کے سیاسی محاذ پر وزیرِ اعظم عمران خان نے خود رابطوں کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں وہ 1 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔

شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری بھی وزیرِ اعظم عمران خان کے ہمراہ ہیں۔

لاہور میں وزیرِ اعظم عمران خان تحریکِ انصاف اور مسلم لیگ ق کے ارکانِ اسمبلی سے ملاقات کریں گے۔

وزیرِ اعظم عمران خان سے ارکانِ پنجاب اسمبلی کے مختلف گروپوں کی بھی ملاقات کرائی جائے گی۔

ان سے عثمان بزدار اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی بھی ملاقات کریں گے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی وزارتِ اعلیٰ کے انتخاب میں ارکان سے رابطوں پر وزیرِ اعظم عمران خان کو رپورٹ دیں گے۔

ایک روزہ دورۂ لاہور کے دوران وزیرِ اعظم تحریکِ انصاف کے کارکنوں سے خطاب بھی کریں گے۔

اس دوران وہ عثمان بزدار، عمر چیمہ اور پرویز الہٰی سے ملاقات میں سیاسی معاملات پر گفتگو بھی کریں گے۔

ملاقات میں سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی اور حسین الہٰی بھی شریک ہوں گے، ملاقات میں وزارتِ اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے امور پر گفتگو کی جائے گی۔

ملاقات میں ارکانِ اسمبلی سے رابطوں اور جوڑ توڑ سے متعلق بھی مشاورت کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.