وزیرِ اعظم عمران خان سے خواتین اراکینِ قومی اسمبلی عاصمہ قدیر اور جھنگ سے غلام بی بی بھروانہ نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی امور ملک عامر ڈوگر نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر عاصمہ قدیر نے وزیرِاعظم عمران خان کو سسٹین ایبل ہاؤس ہولڈ منصوبے سے آگاہ کیا۔

Table of Contents
وزیراعظم عمران خان سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات کی اندرونی کہانی
وزیراعظم عمران خان سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔

انہوں نے وزیرِ اعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ منصوبہ کسی بھی گھر کو اپنے طور پر سسٹین ایبل یونٹ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
عاصمہ قدیر نے بتایا کہ کچن گارڈننگ اور پولٹری سے متوسط گھرانے کی ضروریات پوری ہو سکیں گی، اس سے روزگار بھی کمایا جا سکے گا، مجوزہ منصوبہ کم سے کم کاربن فٹ پرنٹ کی وجہ سے ماحول دوست ہے۔
رکنِ قومی اسمبلی عاصمہ قدیر نے وزیرِ اعظم عمران خان کو شجر کاری کے لیے جاری اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیے
- عمران خان کی اسامہ ستی کے اہل خانہ سے ملاقات
- وزیراعظم عمران خان سے فروغ نسیم اور شہزاد اکبر کی ملاقات
غلام بی بی بھروانہ نے وزیرِ اعظم عمران خان کو جھنگ میں عوامی فلاح کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر وزیرِاعظم عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواتین ارکانِ پارلیمنٹ اپنے حلقے کے مسائل اور خواتین کے مسائل کے حل کیلئے مؤثر کردار ادا کر رہی ہیں، خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کا مسائل کے حل کیلئے کردار خوش آئند بات ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
ہم نے 40 ہزار ڈونرز کا ریکارڈ جمع کرایا: فرخ حبیب
وفاقی پارلیمانی سیکریٹری ریلوے اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب کہتے ہیں کہ ہم نے اپنے 40 ہزار ڈونرز کا ریکارڈ جمع کرایا ہے۔
-
پی ڈی ایم تحریک نہیں رہی، اس کی جان نکل چکی ہے، شبلی فراز
وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم)سے متعلق کہنا ہے کہ پی ڈی ایم تحریک نہیں رہی، اس کی جان نکل چکی ہے۔
-
مری، مالا کنڈ میں برفباری، منگلا میں ہریالی، سیاح رخ کرنے لگے
ملک کے بیشتر علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، مری اور مالاکنڈ میں ہونے والی برف باری، جبکہ منگلا ڈیم کے اطراف دلکش سبزے کی کشش سیاحوں کا دل لبھانے لگی۔
-
ڈاکٹر ماہا خودکشی کیس،ملزمان DNA نہیں کروا رہے، تفتیشی افسر
ڈاکٹر ماہا شاہ مبینہ خودکشی کیس میں مرکزی ملزمان وقار اور جنیدڈی این اے کرانے سے گریزاں ہیں، تفتیشی افسرنے رپورٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے ملزمان کےخلاف حکم جاری کرنے کی درخواست کردی۔
-
یو این جنرل اسمبلی میں مذہبی مقامات کے تحفظ کی قرارداد منظور
اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب منیراکرم نے کہا ہے کہ یو این جنرل اسمبلی میں مذہبی مقامات کے تحفظ کی قرارداد منظور ہوگئی ہے۔
-
رانا ثناء اللّٰہ کیخلاف فردِ جرم کی کارروائی پھر مؤخر
لاہورکی انسدادِ منشیات کی عدالت نے منشیات اسمگلنگ کیس میں مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف فردِ جرم عائد کرنے کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر کر دی۔
-
چور کا شور مچانے والا چور پکڑا جا چکا: رانا ثناء اللّٰہ
مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کہتے ہیں کہ 3 سال سے چور کا شور مچانے والا چور پکڑا جا چکا ہے، الیکشن کمیشن میں اس نے اعترافِ جرم کر لیا ہے۔
-
کراچی: نوسر بازوں کی پیزا شاپس کو لوٹنے کی انوکھی وارداتیں
کراچی میں گلستانِ جوہر سمیت دیگر علاقوں میں لوٹ مار کی انوکھی وارداتیں سامنے آئی ہیں، نوسر بازوں نے ریسٹورنٹ اور پیزا شاپس کو لوٹنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا، نوسر باز 5ہزار کا نوٹ دے کر بقایا 9 ہزار روپے سے زائد کی رقم واپسے لے جاتے ہیں۔
-
مولانا فضل الرحمٰن کے بھائی بھی نیب میں طلب
قومی احتساب بیورو (نیب) خیبر پختون خوا نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کےبھائی کو منگل کو طلب کر لیا۔
-
پشاور میں ’ارطغرل غازی چنا شاپ‘ کے چرچے
پاکستانیوں میں ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں کافی مقبول ہوا، اس کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ پشاور کے مشہور پہلوان ہوٹل کا نام بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔
-
بلوچستان میں طوفان کا خدشہ، ماہی گیروں کو احتیاط کی ہدایت
گوادر سمیت بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ ماہی گیروں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
-
عمران خان کے مخالف ہوگے تو نیب کا لیٹر آئے گا، مصطفیٰ کمال
چیئرمین پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) مصطفیٰ کمال کاکہنا ہے کہ عمران خان کے مخالف ہوگے تو نیب کا لیٹر آئے گا،ایم کیو ایم جیسی جماعت کو اب تک نیب کا نوٹس کیوں نہیں آیا ہے۔
-
فضل الرحمٰن جدید دور کے کرپٹ جادوگر ہیں: فردوس عاشق
وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ فضل الرحمٰن جدید دور کے کرپٹ جادوگر ہیں۔
-
پاکستان: کورونا وائرس سے مزید 43 اموات
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 927 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 43 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 1 ہزار 737 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔
-
مظفر گڑھ: 5 سالہ بچی کا زہریلا جوس پلا کر قتل
جنوبی پنجاب کے شہر مظفر گڑھ میں 5 سالہ بچی کو مبینہ طور پر جوس میں زہریلی شے پلا کر قتل کر دیا گیا۔
-
کراچی کی فضا آج شدید گرد آلود و مضرِ صحت، حدِ نگاہ کم
آج صبح کراچی شہر کی فضا بے حد گرد آلود ہے، جس کے باعث یہاں حدِ نگاہ 3 کلو میٹر تک رہ گئی ہے، جبکہ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق آج کراچی کی فضا مضرِ صحت بھی ہے۔