Categories
Breaking news

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہو گیا ہے، جس میں ایک نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جا رہا ہے۔

وفاقی کابینہ کو توانائی ڈویژن کی قومی توانائی بچت پلان پر بریفنگ دی جائے گی، پاور، انرجی، فنانس اور دیگر متعلقہ وزارتوں کے حکام بریفنگ دیں گے۔

قومی توانائی منصوبہ ملک میں بجلی، گیس، پیٹرولیم مصنوعات کا بلا وجہ استعمال روکے گا۔

منصوبے سے پیٹرولیم مصنوعات کے امپورٹ بل میں 262 ارب روپےکی بچت ممکن ہو سکے گی۔

مارکیٹس کی بندش، دفاتر کے نظام اوقات اور سولر انرجی پر منتقلی پلان میں شامل ہے جبکہ توانائی کے ضیاع اور بجلی چوری کے خلاف اقدامات بھی پلان کا حصہ ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *