وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صدرِ مملکت عارف علوی کو ٹیلی فون کیا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صدرِ مملکت عارف علوی کو ٹیلی فون پر عید الفطر کی مبارک باد دی اور ان کی خیریت دریافت کی۔
وزیرِ اعظم کا آرمی چیف اور سروسز چیفس کو فون
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سروسز چیفس سے بھی ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔
وزیرِ اعظم نے چیئرمن جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، نیول چیف ایڈمرل امجد نیازی اور ایئر چیف ظہیر احمد بابر سندھو کو ٹیلی فون پر عید کی مبارک باد دی ہے۔
وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سے گفتگو
Table of Contents
شہباز شریف کی دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد اور پیغام
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ حج اور عید قربان وبا کے ماحول میں آئی ہے، عوام مشکل صورتحال سے دوچار ہیں
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے وزیرِ اعظم سردار تنویر الیاس کو بھی ٹیلی فون کیا اور عید کی مبارک باد دی۔
انہوں نے وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سے گفتگو کے دوران مقبوضہ کشمیر کے عوام پر نمازِ عید کے اجتماعات پر پابندیوں کی شدید مذمت بھی کی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کشمیریوں کو حقِ استصوابِ رائے ملنے تک سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔
وزیرِ اعظم کی اتحادی قیادت کو عید کی مبارکباد
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے تمام اتحادی جماعتوں کے قائدین کو ٹیلی فون کر کے عید کی مبارک باد دی ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو فون پر عید کی مبارک باد دی۔
سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو فون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف آج کس سے ملنے کے منتظر ہیں؟
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میں آج متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی اعلیٰ سطحی اقتصادی ٹیم سے ملاقات کا منتظر ہوں
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے بھی فون پر گفتگو کی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمٰن کو عید کی مبارک دی اور ملکی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا۔
اس موقع پر مولانا فضل الرحمٰن نے سعودی عرب اور یو اے ای کے کامیاب دوروں پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کو مبارک باد پیش کی۔
وزیرِ اعظم کا وزرائے اعلیٰ کو فون
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ٹیلی فون پر سندھ، خیبر پختون خوا اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ کو بھی عید کی مبارک باد دی ہے۔
وزیرِ اعظم نے قائم مقام گورنر بلوچستان کو بھی عید کی مبار ک باد دی۔
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سے بات نہ ہوسکی
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے بیرونِ ملک دورے پر ہونے کی وجہ سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ان سے بات نہیں ہو سکی۔
قومی خبریں سے مزید
-
کراچی: کار پر فائرنگ، حاملہ خاتون شدید زخمی
کراچی میں سائٹ سپر ہائی وے پر احسن آباد کے قریب ڈاکوؤں نے ایک کار پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 5 ماہ کی حاملہ خاتون شدید زخمی ہو گئی۔
-
کوہلو: سیلابی ریلہ، گاڑی کیساتھ بہہ جانیوالے بچے کی لاش مل گئی
بلوچستان کے ضلع کوہلو میں گزشتہ رات سیلابی ریلے میں گاڑی بہہ گئی تھی، جس میں موجود بچے کی لاش مل گئی۔
-
کہیں بارش، کہیں برفباری، کہیں سیلاب، کراچی میں گرمی
محکمۂ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق عید کے دوسرے روز بھی ملک کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔
-
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نجی دورے پر قطر روانہ
حمزہ شہباز شریف نجی دورے پر قطر روانہ ہو گئے۔
-
رضا باقر کی بطور گورنر اسٹیٹ بینک 3 سالہ مدت آج مکمل ہوگی
رضا باقر کی بطور گورنر اسٹیٹ بینک 3 سالہ مدت آج مکمل ہوگی۔
-
کراچی میں عید کے پہلے روز ٹریفک حادثات، 8 افراد جاں بحق، 50 زخمی
کراچی میں عید کے پہلے روز مختلف ٹریفک حادثات میں 8 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔
-
لاہور، کٹی پتنگ کی ڈور پھرنے سے 2 سال کا بچہ زخمی
لاہور کے علاقے لوئر مال میں کٹی پتنگ کی ڈور پھرنے سے 2 سال کا بچہ زخمی ہوگیا۔
-
پارا چنار میں بارش اور پہاڑوں پر ژالہ باری، موسم سرد ہوگیا
چترال شہر اور گردونواح میں بھی موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔
-
میٹھی عید پر خوشیوں کی بھرمار، ہر چہرے پر مسکان
بچوں نے عید کے دوسرے دن مزید عیدی جمع کرنے اور لٹانے کیلئے بھی پلان تیار کرلیے۔
-
پاکستان صحافیوں کیلئے خطرناک ترین ملکوں میں سے ایک
صحافیوں کی عالمی تنظیم رپورٹرز ود آوٹ بارڈرز کی رپورٹ کے مطابق ایک سو اسی ملکوں میں پاکستان ایک سو پینتالیس سے ایک سو ستاون ویں نمبر پر آگیا۔
-
عید کی پہلی رات فوڈ اسٹریٹس کی رونقیں عروج پر
پشاور کی نمک منڈی کے تکے اور دم پُخت لوگوں کی پہلی چوائس بن گئے ہیں، جس کیلئے دور دور سے لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
-
سینئر ڈپٹی گورنر کو گورنر اسٹیٹ بینک کا چارج ملنے کا امکان
ذرائع کا کہنا ہے کہ مرتضی سید کو آئی ایم ایف کے ساتھ کام کرنے کا 18 سال کا تجربہ ہے۔
-
وزیراعظم کا سعودی ولی عہد کو ٹیلی فون، عیدالفطر کی مبارکباد دی
جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی عوام کیلئے بھی عید کی مبارک کا پیغام دیا۔
-
شرجیل میمن کو محکمہ ٹرانسپورٹ کا قلمدان دیدیا گیا
سندھ حکومت نے شرجیل انعام میمن کو صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ کا قلمدان دے دیا۔
-
وزیراعظم شہباز شریف کی محمد اسلم بھوتانی سے ٹیلیفونک گفتگو، عید کی مبارکباد
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے رکن قومی اسمبلی محمداسلم بھوتانی کوٹیلی فون کرکے انہیں عید کی مبارکباد دی۔
-
شیخوپورہ: قتل کے ملزم کی تھانہ شرقپور کی حوالات میں مبینہ خودکشی
شیخوپورہ کے تھانے شرقپور کی حوالات میں قتل کے ملزم نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔