Categories
Breaking news

وزیرِ اعظم شہبازشریف کی اسلام آباد خودکش دھماکے کی مذمت

وزیر اعظم شہبازشریف، فائل فوٹو
وزیر اعظم شہبازشریف، فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہبازشریف کی جانب سے اسلام آباد خودکش دھماکے کی مذمت کی گئی ہے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے اسلام آباد خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار عدیل حسین کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے افسوس ناک واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

شہباز شریف کی جانب سے شہید پولیس اہلکار کو شہداء پیکج دینے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

اسلام آباد میں خودکش دھماکا، پولیس اہلکار شہید

اسلام آباد کے علاقے آئی ٹین فور میں خودکش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 1 پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہو گئے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے اپنے لہو کا نذرانہ دے کر دہشت گردوں کو روکا، قوم اپنے بہادروں کو سلام پیش کرتی ہے، پوری قوم مل کر دہشت گردی کے خاتمے تک جنگ جاری رکھے گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی سے بے گناہوں کا خون بہانے کا منصوبہ ناکام ہوگیا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ عوام دہشت گردی کےخاتمے کے لیے اپنی فورسز کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *