
وزیرِ اعظم شہبازشریف نے یکم مئی سے ملک میں لوڈ شیدنگ مکمل ختم کرنے کا حکم دے دیا۔
وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیرِصدارت بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیدنگ پر ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب، سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایک سال سے زائد بند پڑے 27 بجلی گھروں میں سے 20 کو فعال کر دیا گیا ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ 20 بجلی گھروں کے دوبارہ چلنے سے بجلی کی پیداوار بڑھی ہے، گزشتہ حکومت نے 4 سال میں بجلی گھروں کے لیے ایندھن نہیں خریدا۔
Table of Contents
ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑھنے پر وزیراعظم شہباز شریف برہم
وزیر اعظم نے کہا کہ عمران حکومت نے بجلی کا ایک نیا یونٹ سسٹم میں شامل نہیں کیا، بروقت ایندھن خریدا گیا نہ کارخانوں کی مرمت کی گئی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کو بتایا گیا کہ موجودہ حکومت نے 2 ہفتے میں ایندھن کا انتظام کیا ہے، بجلی گھروں سے بجلی کی پیداوار بڑھا کر لوڈ شیڈنگ کا سدِباب بھی کیا جا رہا ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار تقریباً 18500 میگا واٹ ہے، طلب کے لحاظ سے بجلی کی کمی 500 سے 2000 میگا واٹ ہے۔
وزیرِ اعظم کو بریفنگ دی گئی کہ 27 بجلی گھر ایندھن نہ ہونے یا تکنیکی خرابیوں پر بند ہیں۔
بریفنگ میں وزیرِ اعظم کو یہ بھی بتایا گیا کہ لوڈ شیڈنگ کی بڑی وجہ سابق حکومت کا ایندھن کی بر وقت فراہمی کا منصوبہ نہ ہونا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کو تقسیم کار کمپنیوں کے خسارے میں جانے والے فیڈرز سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے 30 اپریل تک تمام مسائل دور کر کے یکم مئی سے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کی ہدایات کر دی۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو گرمیوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے مشکلات میں مبتلا نہیں کر سکتے، ایندھن کا مربوط انتظام کریں، مستقل نظام تشکیل دیں، گرمیوں میں آئندہ ماہ کی پیشگی پلاننگ کریں۔
وزیرِ اعظم نے نقصان میں جانے والی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے فیڈرز کے خسارے ختم کرنے کی طویل مدتی مؤثر منصوبہ بندی بھی طلب کر لی۔
ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی نہ آسکی
ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کوئی کمی نہ آسکی، کئی کئی گھنٹوں تک بجلی کی بندش نے پنکھے روک دیئے جبکہ شدید گرمی میں سحر و افطار مشکل ہوگیا
فصلوں کی کٹائی کے دوران ڈیزل کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کی شکایت پر بھی وزیرِاعظم شہباز شریف نے سخت نوٹس لیا۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کی نشاندہی کریں، ان کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کریں، کسانوں کو زرعی مشینری چلانے کے لیے ڈیزل کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔
وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ دیہی علاقوں میں ضلعی انتظامیہ یقینی بنائے، کسانوں کو ڈیزل کے حصول میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔
قومی خبریں سے مزید
-
مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست،جسٹس فاروق کی سماعت سے معذرت
لاہور ہائی کورٹ میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی عمرے کی ادائیگی کے لیے پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت کے دوران 2 رکنی بینچ کے جسٹس فاروق حیدر نے سماعت سے معذرت کر لی۔
-
پی ٹی آئی کا ملک بھر میں الیکشن کمیشن دفاتر کے باہر احتجاج
کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے صوبائی الیکشن کمیشن کے دفاتر کے باہر احتجاج کیا جارہا ہے، پی ٹی آئی کے اراکین صوبائی اور قومی اسمبلی بھی احتجاج میں موجود ہیں ۔
-
نارووال اسپورٹس سٹی منصوبے کے دوبارہ جائزے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے نارووال اسپورٹس سٹی منصوبے کا دوبارہ جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
-
عمران کو جتنے مواقع ملے کسی ڈکٹیٹر کو بھی نہیں ملے، احسن اقبال
مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ جتنے مواقع عمران خان کو ملے کسی ڈکٹیٹر کو بھی نہیں ملے، عمران نے پاکستان کی معیشت کو تباہ کر دیا،چین، امریکا اور یورپی یونین سے تعلقات متاثر کئے، خلیجی ممالک سے بھی تعلقات سرد مہری میں دھکیل دیئے۔
-
مئی ہنگامہ خیز ہوگا، استعفے لیے اور دیئے جاسکتے ہیں، شیخ رشید
سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عید کے بعد اگلا مہینہ مئی کا ہنگامہ خیز ہوگا،استعفے لیے بھی جاسکتے ہیں اور دیئے بھی جاسکتے ہیں، مسائل کا واحد حل الیکشن ہے۔
-
سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی کو دل کی تکلیف
سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی کو دل میں تکلیف ہونے پر ملتان میں اسپتال لے جایا گیا ہے۔
-
عمران فارن فنڈنگ کے سوالوں کے جواب دیں،وزیر اطلاعات
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ کےسوالوں کے جواب دیں، الیکشن کمیشن سوال پوچھے تو 8 سال بھاگتے رہیں، الزام لگائے اور گھیراؤ کی دھمکیاں دیں۔
-
پب جی گیم کے ذریعے دعا زہرہ سے رابطہ ہوا: ظہیر احمد
کراچی سے لاپتہ ہونے والی دعا زہرہ کے شوہر ظہیر احمد کا کہنا ہے کہ میرا پب جی گیم کے ذریعے دعا زہرہ سے رابطہ ہوا۔
-
عمران نیازی نے الیکشن کمیشن کیخلاف منظم مہم شروع کی ہے، پی ڈی ایم
ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ عمران نیازی نے چیف کمشنر الیکشن کمیشن کے خلاف منظم مہم شروع کر دی ہے۔
-
سندھ ہاؤس حملہ کیس، پی ٹی آئی کے 2 MNA گرفتار
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سندھ ہاؤس حملہ کیس میں پی ٹی آئی کےارکان قومی اسمبلی کی ضمانت منسوخ کر دی۔
-
ہوسکتا ہے بیٹی کی ویڈیوز بنا کر اسے بلیک میل کیا ہو: والدہ دعا زہرہ
کراچی سے لاپتہ ہونے والی دعا زہرہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ میری بیٹی ویڈیو میں خوف زدہ نظر آ رہی ہے، ہو سکتا ہے بیٹی کی ویڈیوز بنا کر اسے بلیک میل کیا گیا ہو۔
-
پی ٹی آئی کا احتجاج، الیکشن کمیشن کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات
پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر الیکشن کمیشن اسلام آباد کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
-
والد اور کزن نے مجھے اغواء کرنے کی کوشش کی: دعا زہرہ
کراچی سے لاپتہ ہونے والی دعا زہرہ نے اپنے والد کے خلاف مقدمہ کر دیا جس میں الزام لگایا ہے کہ والد اور کزن نے مجھے اغواء کرنے کی کوشش کی ہے۔
-
سابق ڈی جی FIA بشیر میمن بے قصور قرار
لاہور کی سیشن کورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) کے سابق ڈی جی بشیر میمن کو بے قصور قرار دے دیا۔
-
اسلام آباد کے ریڈ زون میں دفعہ 144نافذ
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی طرف سے ریڈ زون میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
-
جدہ ذاتی اخراجات پر آیا ہوں: حسین نواز شریف
حسین نواز شریف کا کہنا ہے کہ میں جدہ میں اپنے گھر پر پہلے ہی سے موجود ہوں، اپنے ذاتی اخراجات پر یہاں آیا ہوں۔