Categories
Breaking news

وزیرِ اعظم سے CJCSC جنرل ندیم رضا کی الوداعی ملاقات

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا الوداعی ملاقات کر رہے ہیں—فوٹو بشکریہ ٹوئٹر اسکرین گریب
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا الوداعی ملاقات کر رہے ہیں—فوٹو بشکریہ ٹوئٹر اسکرین گریب

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے الوداعی ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جنرل ندیم رضا کی دفاعِ وطن کو مزید مضبوط بنانے اور آرمی کے لیے خدمات کو سراہا۔

وزیرِ اعظم شہبازشریف کی نے جنرل ندیم رضا سے گفتگو کے دوران کہا کہ پاکستان کے لیے آپ کی خدمات پر فخر ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ باوقار اور باصلاحیت افسر نے بطور سی جے سی ایس سی شاندار خدمات انجام دیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جنرل ندیم رضا کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

عاصم منیر کو آرمی چیف بنانے کا فیصلہ

عاصم منیر کو آرمی چیف، ساحر شمشاد کو CJCSC مقرر کرنے کا فیصلہ

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے اعلیٰ ترین عہدوں کے حوالے سے سمری صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو بطور آرمی چیف تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ہوں گے۔

اس حوالے سے صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو سمری ارسال کر دی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *