Categories
Breaking news

وزیرِاعظم عمران خان آج رات قوم سے خطاب کریں گے

وزیرِاعظم عمران خان آج رات قوم سے خطاب کریں گے

وزیر اعظم عمران خان ملک کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر آج رات قوم سے خطاب کریں گے۔

مختصر سی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج رات قوم سے خطاب کریں گے۔

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت سیاسی کور کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا، اجلاس میں مزید منحرف ہونے والے اراکین سے متعلق غور کیا جائے گا۔

وزیر اعظم ہاؤس میں جاری سیاسی کور کمیٹی اجلاس میں اسپیکر اسد قیصر، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری شریک ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

اس سے متعلق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے عمران خان آخری بال اور آخری اوور تک لڑیں گے، بلیک میلرز کےخلاف کل توقوم سےخطاب نہیں ہوا آج ضرور ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں آج لاہور جا رہا تھا لیکن قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلا لیا گیا۔

دوسری جانب حکومتی ذرائع کے مطابق ‏پارلیمنٹ کی سیکیورٹی کمیٹی کا اِن کیمرہ اجلاس شام 6 بجے طلب کیا گیا ہے، پارلیمانی سیکیورٹی کمیٹی کو خفیہ مراسلے پر بریفنگ دی جائے گی۔

سینیٹر فیصل جاوید کا ٹوئٹ

سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب کے حتمی وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنی قوم کے لیے ڈٹ کر کھڑے ہیں، ان شا اللّٰہ فتح پاکستان کی ہے، فتح اس قوم کی ہےفتح کپتان کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *