Categories
Breaking news

وزیرداخلہ کا متحدہ عرب امارات میں پاکستانی شہریوں پر ویزا پابندی کے جلد خاتمہ کا مطالبہ

Advertisement

اسلام آباد: (دوست نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں، پاکستانی شہریوں پر ویزہ پابندی کا جلد از جلد خاتمہ ہونا چاہیے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزابی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات میں پاکستان یو اے ای تعلقات، یو اے ای میں پاکستانی کمیونٹی اور پاکستانی شہریوں پر حالیہ ویزہ پابندی سے متعلق بات چیت ہوئی اور عرب امارات میں پاکستانی قیدیوں کی جلد سے جلد بازیابی کے لئے تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔
شیخ رشید نے کہا کہ عرب امارات میں پندرہ لاکھ پاکستانی ورکرز قیمتی اثاثہ ہیں۔ سالانہ تقریباً 5 ارب ڈالر زرمبادلہ پاکستان بھیجتے ہیں۔ ان کی دیکھ بھال ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔ عرب امارات میں قید پاکستانیوں کو جلد لانے کے اقدامات پر یو اے ای حکومت کا تعاون درکار ہوگا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ باہمی تعلقات کے مزید فروغ کےلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔
اس موقع پر یو اے ای کے سفیر نے کہا کہ پاکستانی شہریوں پر ویزہ پابندی عارضی ہے۔ ویزہ بحالی سے متعلق بات چیت جاری ہے۔ یو اے ای سفیر نے وزیر داخلہ کو یقین دہانی کرائی کہ ویزہ بحالی جلدممکن ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ عرب امارات کی ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کا کردار مثالی ہے۔ان کی دیکھ بھال ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے دور حکومت میں پاکستان اور عرب امارات کے درمیان تعلقات میں بہتری آئی ہے۔عرب امارات کے سفیر نے شیخ رشید احمد کو وزارت داخلہ کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Advertisement
Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *