Categories
Breaking news

وزیراعلیٰ پنجاب کی تبدیلی کی خبر میں کتنی ہے سچائی؟ شیخ رشید احمد نے حیران کن خبر دے دی، جانیے تفصیلات

Advertisement
Advertisement

شیخ رشید وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے وزیراعلیٰ پنجاب کی تبدیلی کی خبروں کی تردید کردی۔

شیخ رشید نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر یوم آزادی کا کیک کاٹا اور اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کہیں نہیں جارہے، عمران خان ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ابھی تو عثمان بزدار سے کوائف مانگے گئےہیں، ابھی اُن پر الزام نہیں لگا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے نیب پرپتھراؤکرکے اپنی زمینوں سےتوجہ ہٹائی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھاکہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آگئی ہے، عمران خان کے 3 سال مکمل ہونے تک ملک معاشی طورپر مضبوط ہوجائےگا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری بھائیوں کی جدوجہد ضرور کامیاب ہوگی۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *