Categories
Breaking news

وزیراعلیٰ پنجاب کا کورونا ویکسی نیشن سینٹرز بڑھانے کا فیصلہ

Advertisement
وزیراعلیٰ پنجاب کا کورونا ویکسی نیشن سینٹرز بڑھانے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کورونا ویکسی نیشن سینٹرز کا دائرہ کار بتدریج بڑھانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے، پی کے ایل آئی میں ویکسی نیشن سینٹر فعال ہونے سے لاہور میں ویکسی نیشن مراکز تین ہو جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت لاہور میں اجلاس ہوا جس میں کورونا کی صورت حال اور ویکسی نیشن سے متعلق امور زیر بحث آئے، اجلاس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبے میں 50 سال سے زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین خریدنے کے لئے ڈیڑھ ارب روپے کے فنڈز مختص کر رہے ہیں، پنجاب حکومت شہریوں کو مفت ویکسین لگانے کے لئے 10لاکھ سے زائد ڈوز خریدے گی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ہر شہری کو کورونا سے بچانے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے، صوبے کے زیادہ مثبت کیسز والے اضلاع میں تمام تر ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا سے مکمل نجات حاصل کرنے کے لئے عوام کا بھرپور تعاون بے حد ضروری ہے، محض ماسک کے استعمال سے کورونا وائرس سے بچاؤ ممکن ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *