Categories
Breaking news

وزیراعلیٰ پنجاب کا مرحوم طارق ٹیڈی کے بیٹے کو سی ایم آفس میں نوکری دینے کا اعلان

پرویز الہٰی - فوٹو: فائل
پرویز الہٰی – فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے مرحوم اداکار طارق ٹیڈی کے بیٹے جنید طارق کو سی ایم آفس میں نوکری دینے کا اعلان کر دیا۔

وزیراعلیٰ سے طارق ٹیڈی کے بیٹے نے ملاقات کی، پرویز الہٰی نے جنید طارق کو 30 لاکھ روپے کا چیک بھی دیا۔

وزیراعلیٰ نے نادار فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے ٹرسٹ بھی قائم کردیا، انہوں نے فنکاروں کے خصوصی ٹرسٹ کے لیے ایک ارب روپے کے فنڈز دینے کا اعلان کیا۔

وزیراعلیٰ پرویز الہٰی نے فنکاروں کے لیے ماہانہ امداد 5 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار روپے کردی۔

فنکاروں میں امدادی فنڈز کی تقسیم کا طریقہ کار طے کرنے کے لیے بورڈ آف ٹرسٹیز قائم کردیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب بورڈ آف ٹرسٹیز کے سربراہ ہوں گے۔

پرویز الہٰی نے کہا کہ فنکاروں کے خصوصی ٹرسٹ کے قیام کے لیے قانون سازی کی جائے گی، فنکاروں کے اہل خانہ کی دیکھ بھال کو فرض سمجھتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *