Categories
Breaking news

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف نیب کا گھیرا تنگ، ایک اور کیس کھل گیا

Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارغیر قانونی شراب لائسنس کیس کے بعد نیب نے عثمان بزدار کے خلاف ایک اور کیس میں انکوائری شروع کردی۔

قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف شکایت درج ہونے پر نئی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، ان پر صوبے کے اہم ترقیاتی منصوبوں میں من پسند ٹھیکیدار کو نوازنے کا الزام ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے مبینہ من پسند ٹھیکیدار کو دیئے جانے والے منصوبوں کا ریکارڈ ایل ڈی اے، ٹیپا اور دیگر سرکاری محکموں سے طلب کرلیا گیا ہے جب کہ نیب نے ٹھوکر نیاز بیگ پر زیر تعمیر گیٹ وے ٹو لاہور منصوبہ کی تحقیقات کا آغاز بھی کردیا، منصوبہ 2.5 کروڑ کی لاگت سے شروع ہو کر 8 کروڑ تک پہنچ گیا۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار شراب لائنسس کیس میں نیب میں پیش ہو کر اپنا جواب جمع کروایا تھا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *