Categories
Breaking news

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفا غیر آئینی ہے، سعد رفیق

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفا غیر آئینی ہے، سعد رفیق

مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفا غیر آئینی قرار دے دیا۔

(ن) لیگی رہنما سعد رفیق اور رانا ثنا اللّٰہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفا غیر آئینی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کو اپنے استعفے میں وزیراعظم کو نہیں گورنر پنجاب کو ایڈریس کرنا ہوگا۔

لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جس سیکرٹری نے استعفا منظور کر کے نوٹیفکیشن کیا، اسے واپس لیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب اپنا استعفا گورنر کو پیش کریں۔

عثمان بزدار کا پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ سے استعفیٰ منظور

سردار عثمان بزدار کے پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ سے استعفے کا متن منظرِ عام پر آ گیا جبکہ عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور ہونے کے بعد پنجاب کابینہ بھی تحلیل ہو گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حمزہ شہباز وزارت اعلیٰ کے لیے متحدہ اپوزیشن کے امیدوار ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.