Categories
Breaking news

وزیراعلیٰ سندھ کو نیب سے کوئی سمن نہیں ملا ، مرتضیٰ وہاب

Advertisement
سندھ حکومت کراچی کو کلین اور گرین کرے گی، مرتضیٰ وہاب

پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کہتے ہیں کہ وزیراعلیٰ سندھ کو نیب سے کوئی سمن نہیں ملا اور کوئی ریفرنس دائر نہیں ہوا۔

Advertisement

کراچی کی زینب مارکیٹ سے متصل چورنگی پر مونومنٹ کا افتتاح کرنے کے بعد مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر سال الیکشن کمیشن کو حساب جمع کرواتے ہیں، حلیم عادل شیخ کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے کہا ان کو ٹف ٹائم دے رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مرادعلی شاہ کے خلاف بھی ٹف ٹائم دینے پر کیس داخل کیا گیا۔

مرتضی وہاب نے یہ بھی کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں خان صاحب نے کارروائی پہلے خفیہ رکھنے کی درخواست دی، اکبر ایس بابر ان کے بانی رکن ہیں، وزیراعظم ان کے جوابات دیں۔

کورونا وائرس: مرتضیٰ وہاب کی ٹوئٹر پروفائل تبدیل

ترجمان حکومتِ سندھ مرتضیٰ وہاب نے کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کو مدِنظر رکھتے ہوئے اپنی ٹوئٹر پروفائل تبدیل کردی۔

مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی کہا کہ ہمارے اوپر فرخ حبیب الزم لگا رہے ہیں، وہ صرف توجہ ہٹانے کے لیے ایسا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کی مقامی حکومتوں نے کام نہیں کیا لیکن سندھ حکومت کراچی کو کلین اور گرین کرے گی، پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت شہر اور شہریوں کی خدمت کررہی ہے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر کی کئی چورنگیوں اور چوراہوں کی تعمیر نو کر رہے ہیں۔

کے ایم سی کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتے، وزیراعلیٰ سندھ

ایم سی پارک اور ہٹس کو پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کے لیے اقدامات کرے، مراد علی شاہ

اُنہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کام کررہی ہے مسئلہ اختیارات کا نہیں بلکہ کمٹمنٹ کا ہے، پارکس میں واکنگ ٹریک بنارہے ہیں، مسئلہ صرف نیتّوں کا ہے۔

x
Advertisement

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *