Categories
Breaking news

وزیراعلیٰ سندھ کا شیخ رشید کی کراچی آمد پر اظہارِ لاعلمی

وزیراعلیٰ سندھ کاشیخ رشید کی کراچی آمد پراظہارِلاعلمی

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی کراچی آمد سے اظہار لاعلمی کیا ہے۔

شکارپور میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ انہیں یا سندھ حکومت کے حکام میں سے کسی کو اس سے متعلق کوئی اطلاع نہیں، شیخ رشید کو آنا ہے تو ضرور آئیں کچے کے علاقے میں بھی آئیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پولیس کی مدد سے پہلے بھی علاقے میں امن قائم کیا تھا، اب بھی کریں گے، اگر ضرورت پڑی تو دیگر اداروں کی مدد بھی لیں گے۔

دوسری جانب سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ امن و امان کی آڑ میں سندھ کے معاملات میں مداخلت غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، حالیہ دنوں میں پنجاب میں ٹی ایل پی کے مظاہرے نے سارا صوبہ جام کردیا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے معاملے میں وفاقی حکومت خاموش رہی، جو دہرے معیار کو ظاہر کرتا ہے، کراچی سے تعلق رکھنے والے دو وزرا کا وفاق اورصوبہ تناؤ بڑھانے میں ذاتی مفاد ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *