Categories
Breaking news

وزیراعلیٰ سندھ کا اچانک دورہ، نابینا بزرگ کی دکان پر رک کر شکایت کا ازالہ کیا

وزیراعلیٰ سندھ کا اچانک دورہ، نابینا بزرگ کی دکان پر رک کر شکایت کا ازالہ کیا

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی شہر کا اچانک دورہ کیا اور رحمانی مسجد طارق روڈ کے پاس ایک کولڈ ڈرنک کارنر پر رُک گئے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق کولڈ ڈرنک کارنر پر پٹھان نابینا شخص مشروبات بیچ رہا تھا اور اس نابینا بزرگ نے اپنے اسٹور پر ایک بورڈ لگایا ہوا ہے، جس پر وزیراعلیٰ سندھ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ نابینا بوڑھا ہے اس کو کوئی تنگ نہ کرے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کولڈ ڈرنک خود پی اور اپنے ساتھ صوبائی وزراء اور دیگر دوستوں کو بھی پلائی اور کولڈ ڈرنک کے پیسے دینے کے بعد بزرگ شخص سے کہا میں وزیراعلیٰ سندھ ہوں۔ آپ کو کون تنگ کرتا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے اس سوال پر بزرگ نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ پولیس اور انتظامیہ تنگ کرتی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اے ڈی سی ون ایسٹ، ایس ایس پی ایسٹ اور ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی کو اسی وقت فون کرکے بزرگ کو تنگ نہ کرنے کی ہدایت کی اور یہ بھی کہ کہ جب بھی اس بزرگ کے اسٹور پر آئیں ان سے خریداری کریں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ بزرگ نابینا ہونے کے باوجود اپنے بچوں کیلئے حلال رزق کمارہا ہے اور یہ حلال رزق اور محنت کی بہترین مثال ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں اس کی ہمت افزائی کرنا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *