Categories
Breaking news

وزیراعلیٰ سندھ پر پوری کتاب لکھی جاسکتی ہے، خرم شیر زمان

وزیراعلیٰ سندھ پر پوری کتاب لکھی جاسکتی ہے، خرم شیر زمان

پاکستان تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان کاکہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ پر پوری کتاب لکھی جاسکتی ہے،کرپشن پر پورے چیپٹر چھپ سکتے ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ کے لوگ وزیراعظم کی طرف دیکھ رہے ہیں، وزیراعظم کو بھی سب سے زیادہ فکر سندھ کے لوگوں کی ہے۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ تھرپارکر میں بچے بھوک سے اور لاڑکانہ میں لوگ ایڈز سے مر رہے ہیں، گندم کی بوریاں چوہے کھا جاتے ہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ ہم اس پر پارلیمانی سیاست جاری رکھیں گے،ہم اجلاس کے لیے ریکوزیشن جمع کرائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *