Categories
Breaking news

وزیراعلیٰ سندھ نے سی سی آئی کے نکتہ نظر سے اتفاق نہیں کیا، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

Advertisement
وزیراعلیٰ سندھ نے سی سی آئی کےنکتہ نظر سے اتفاق نہیں کیا، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے سی سی آئی کے نکتہ نظر سے اتفاق نہیں کیا۔

اپنے بیان میں بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے تحفظات کے باوجود سی سی آئی نے مردم شماری کےنتائج کو منظور کیا۔

ستمبر یا اکتوبر میں نئی مردم شماری کا عمل شروع ہوجائے گا، اسد عمر

اسد عمر نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل نے ادارہ شماریات کی تجاویز سے اتفاق کیا، کابینہ نے اس حوالے سے کمیٹی بنائی جس نے سفارشات مرتب کیں۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے سی سی آئی کے نکتہ نظر سے اتفاق نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ نے سی سی آئی میں اپنا اختلافی نوٹ جمع کروایا ہے، سندھ حکومت آئین کے تحت اس معاملے کو پارلیمنٹ میں اٹھائے گی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *