
وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت صوبے میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حساس اضلاع میں مزید نفری اور وسائل کی فراہمی کی جائے گی، اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ سکیورٹی ادارے کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں۔
اجلاس میں گوادر میں دھرنے اور احتجاج سے پیدا ہونے والی صورتحال کا خصوصی طور پر جائزہ لیا گیا، اجلاس کو بتایا گیا کہ حق دو تحریک کے بیشتر مطالبات پر عملدرآمد ہو چکا ہے اور کمشنر مکران ڈویژن کی سربراہی میں حکومتی ٹیم نے دھرنے کے شرکاء سے بار ہا مذاکرات کیے ہیں۔
مولانا ہدایت الرحمٰن کے بار بار موقف بدلنے سے مذاکرات میں تعطل پیدا ہو رہا ہے، اس موقع وزیراعلیٰ نے کہا کہ مولانا ہدایت الرحمٰن سے خود بھی مذاکرات کیے اور صوبائی وزراء کا وفد بھی گوادر بھیج رہے ہیں۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ گوادر اور صوبے کے وسیع تر مفاد میں مولانا ہدایت الرحمٰن بات چیت کا راستہ اپنائیں گے اور صوبائی حکومت کی یہی کوشش ہے کہ تمام معاملات کو خوش اسلوبی سے طے کیا جائے۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ تمام سیکیورٹی اداروں میں کوآرڈینیشن قائم کی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے پولیس اور لیویز کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔
قومی خبریں سے مزید
-
رقم لٹنے کا معاملہ، صوبائی وزارت کھیل نے ایونٹ مینجمنٹ کمپنی سے وضاحت طلب کرلی
وزارت کھیل کے مطابق ایونٹ مینجمنٹ کمپنی نے رقم بینک سے غیرضروری طور پر کیوں نکالی جبکہ ایونٹ مینجمنٹ کمپنی نے رقم لٹ جانے کا محکمہ کھیل کو کیوں نہیں بتایا۔
-
ہماری واضح پوزیشن ہے کہ اسمبلی تحلیل نہ ہوں، ملک احمد خان
مسلم لیگ (ن) پنجاب کے سینئر رہنما ملک احمد خان نے کہا ہے کہ ہماری پوزیشن واضح ہے کہ اسمبلی تحلیل نہ ہو۔
-
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ کے ناراض ہونے کی وجہ بتا دی
سبطین خان نے کہا کہ ہمارے لوگوں نے لکھ کر دیا ہے کہ وہ باہر جا رہے ہیں، کوئی بیماری ہے، استعفے آئےتو میں آدھے گھنٹے میں قبول کروں گا۔
-
اسلام آباد: آئی ٹین فور دھماکے کی ابتدائی تحقیقات
سیکیورٹی اداروں نےاسلام آباد کے علاقے آئی ٹین فور میں دھماکےکی ابتدائی تحقیقات مکمل کرلیں۔
-
شمالی بلوچستان شدید ترین سردی کی لپیٹ میں، زیارت میں درجہ حرارت منفی 10 ریکارڈ
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سائبیرین ہوائیں چلنے سے شمالی بلوچستان میں نظام زندگی شدید متاثر ہو رہا ہے۔
-
کورنگی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے لڑکی جاں بحق
پولیس نے واقعے پر شکوک کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خاتون کا میڈیکل کیا جارہا ہے، گولی کافی فاصلے سے لگی، اس حوالے سے مزید تحقیقات کررہے ہیں۔
-
اسپیکر نے اجلاس نہیں بلایا تو گورنر نے سزا وزیراعلیٰ کو دے دی، بیرسٹر علی ظفر
بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ اسپیکر نے اجلاس نہیں بلایا تو وزیر اعلیٰ اعتماد کا ووٹ لے ہی نہیں سکتے تھے۔
-
سود کے خاتمے اور اسلامی بینکاری کیلئے اسٹیئرنگ کمیٹی قائم
سود کے خاتمے اور اسلامی بینکاری کے لیے وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے حکومت نے اسٹیئرنگ کمیٹی قائم کردی۔
-
صدر کے اجلاس نہ بلانے پر قانون سازی کا کام نہيں روک سکتے، سینیٹر شیری رحمان
وفاقی وزير شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت کو سینیٹ کا ریکوزيشن اجلاس اس لیے بلانا پڑا کیوں کہ صدر نے اجلاس کا سمن پاس نہيں کیا، قانون سازی کا کام نہيں روکا جاسکتا۔
-
اسٹیبلشمنٹ سے اس وقت کوئی رابطہ نہیں، عمران خان
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ مجھے بند گلی میں دھکیلنے کا مطلب ملک کو بند گلی میں دھکیلنا ہے۔
-
سرکاری رہائش کی پالیسی میں صوابدیدی اختیار ختم کیا جائے، وزیر ریلوے
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ گریڈایک سے سینئر منیجمنٹ تک سطح کے سرکاری رہائش کی پالیسی میں صوابدیدی اختیار ختم کیا جائے اور صرف میرٹ کی بنیاد پر الاٹمنٹ کی جائے، الاٹمنٹ کی لسٹوں کی رسائی تمام ملازمین کو ہو۔
-
اسلام آباد خود کش دھماکے کی ایف آئی آر درج
ایف آئی آر ایگل اسکواڈ کے زخمی کانسٹیبل کی مدعیت میں درج کی گئی۔
-
پرویز الہیٰ کو بحال کرنے کا لاہور ہائیکورٹ کا تحریری حکم جاری
تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ اگر پرویز الہٰی اعتماد کا ووٹ لینا چاہیں تو عدالت کا یہ حکم انہیں نہیں روکے گا۔
-
رانا ثناء اللّٰہ کا اسلام آباد پولیس کے شہید اہلکار کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے اسلام آباد پولیس کے شہید اہلکار عدیل حسین کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان کیا ہے۔
-
خودکش حملہ: گاڑی میں خاتون کی موجودگی کے شواہد نہیں ملے، اسلام آباد پولیس
ترجمان پولیس نے کہا کہ خودکش حملہ انٹیلی جنس اداروں، اسپیشل برانچ کی بروقت اطلاعات کی وجہ سے ناکام ہوا۔
-
اعتماد کے ووٹ کے بعد اسمبلیاں توڑی جائیں گی، کامل علی آغا
مسلم لیگ (ق) کے سینیٹڑ کامل علی آغا نے کہا ہے کہ اعتماد کے ووٹ کے بعد اسمبلیاں توڑ دی جائیں گی۔