Categories
Breaking news

وزیراعظم کے وژن اور سیاحت کےفروغ کیلئے پی آئی اے نے شمالی علاقوں کا آپریشن وسیع کردیا

 وزیراعظم کے وژن اور سیاحت کےفروغ کیلئے پی آئی اے نے شمالی علاقوں کا آپریشن وسیع کردیا

پی آئی اے نے سیاحت کےفروغ کیلئے تاریخ میں پہلی باراسکردو اور گلگت ائیرپورٹ پر 8، 8 پروازیں آپریٹ کی ، ترجمان نے کہا کراچی اور لاہور سے شمالی علاقہ جات کی پروازوں کی مانگ حوصلہ افزا ہے۔

وزیراعظم کے وژن اور سیاحت کےفروغ کیلئے پی آئی اے نے شمالی علاقوں کا آپریشن وسیع کردیا ، ملکی تاریخ میں پہلی باراسکردو اور گلگت ائیرپورٹ پر 8، 8 پروازیں آپریٹ کی گئی۔

اسکردو پر پروازیں بیک وقت کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے آپریٹ ہوئیں ، گلگت پر 3 پروازیں اسلام آباد سے اور ایک پرواز لاہور سے پہنچی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے تمام مسافروں سے حکومتی ہدایات پر مکمل عمل درآمد کرایا ، پروازیں بڑھانے کامقصد علاقے کی ترقی، اور سیاحت کافروغ ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی اور لاہور سے شمالی علاقہ جات کی پروازوں کی مانگ حوصلہ افزا ہے ، چند ساعتوں میں شدید گرمی سے خوشگوار موسم تک رسائی جوش و خروش کا باعث ہے، پی آئی اے نے اپنے کرائے انتہائی مناسب رکھے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *