
وزیرِاعظم شہباز شریف کا تین روزہ سعودی عرب کے دورے میں کتنے افراد شامل ہوں گے، فہرست تیار کرلی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے دورے میں کل 53 ارکان شامل ہوں گے، جس کی ابتدائی فہرست تیار کرلی گئی ہے، جبکہ دورہ سعودی عرب 28 تا 30 اپریل ہوگا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ اتحادی جماعتوں کے سربراہان اور ارکان اسمبلی بھی ہوں گے، مولانا فضل الرحمان، مولانا اسعد محمود، بلاول بھٹو زرداری، شگفتہ جمانی وفد میں شامل ہوں گے۔
Table of Contents
محسن داوڑ کا وزیراعظم کیساتھ دورہ سعودی عرب کھٹائی میں پڑ گیا
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی کے تحت شریف خاندان اور لیگی رہنماؤں کےنام ای سی ایل سے خارج ہو چکے۔
ذرائع کے مطابق اختر مینگل، خالد مگسی، خالد مقبول صدیقی اور امیر حیدر ہوتی کا نام بھی وفد میں شامل ہے، شاہ زین بگٹی، اسلم بھوتانی، علی نوازش شاہ کا نام بھی وزیراعظم کے وفد میں شامل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن داوڑ، محمود اچکزئی، ڈاکٹر مالک بلوچ اور شاہ اویس نورانی کا نام بھی وفد میں شامل ہے۔
وزیراعظم کے وفد میں علامہ طاہر اشرفی، سیکریٹری خارجہ سہیل محمود بھی شامل ہیں، جبکہ وزیراعظم کے ہمراہ ان کا پرسنل اسٹاف اور سیکیورٹی اسٹاف بھی ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے فیملی ممبرز اور عملے کے ارکان بھی سعودی عرب دورے میں ساتھ ہوں گے، حمزہ شہباز، اہلیہ حمزہ شہباز، حمزہ شہباز کی بیٹی بھی سعودی عرب جانے والے وفد میں شامل ہوں گی۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز شریف، کیپٹن (ر) محمد صفدر، حمزہ شہباز فیملی کی ملازمہ نسرین بھی وفد میں شامل ہوں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صبیحہ عباس شریف، یوسف عباس شریف، مسز یوسف عباس شریف، یوسف عباس کے صاحبزادے شامل ہیں، دوحہ سے سلمان شہباز ان کی اہلیہ اور بیٹا اور ملازمہ بھی وفد میں شامل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق لندن سے حسین نواز اور ان کی اہلیہ بھی سعودی عرب دورے کے دوران شامل ہوں گے، وزیراعظم کے ساتھ وفد میں پی ایم آفس کا عملہ، سیکیورٹی ٹیم اور میڈیا ٹیم بھی ساتھ ہوں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آفس کا عملہ، سیکیورٹی ٹیم اور میڈیا ٹیم 23 اپریل کو کمرشل فلائٹ سے روانہ ہوں گے۔
قومی خبریں سے مزید
-
اوگرا کا ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کیلئے چیف سیکریٹریز کو خطوط
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کے لیے چیف سیکریٹریز کو خطوط لکھ دیے ہیں۔
-
کبیروالا میں شوہر نے بیوی کو زنجیروں میں جکڑ کر درخت سے باندھ دیا
اہل محلہ نے پولیس کو اطلاع دی۔ جس نے موقع پر پہنچ کر زنجیریں کاٹ کر خاتون کو آزاد کروایا، جبکہ اس کا شوہر فرار ہوگیا۔
-
فرح گوگی کا قیمتی زمین سستے داموں خریدنے کا انکشاف
فرح نے 200 کنال سے زائد اراضی محض 50 کروڑ روپے میں خریدی۔ ریئل اسٹیٹ ماہرین کے مطابق زمین ایک ارب روپے سے زائد مالیت کی ہے۔
-
آئی جی پنجاب نے سیکریٹری اسمبلی کا نوٹس چیلنج کردیا
آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے سیکریٹری پنجاب اسمبلی کا شوکاز نوٹس ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
-
دعا زہرا کیس: مبینہ نکاح خواں غلام مصطفی کو حراست میں لے لیا گیا
پولیس ذرائع کے مطابق غلام مصطفیٰ نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ نکاح نامے کی تحریر دیکھی ہوئی لگتی ہے۔
-
احسن اقبال کے بیان پر کیوبن سفیر کا ردعمل، وفاقی وزیر کی وضاحت
وفاقی وزیر احسن اقبال کے لاہور پریس کانفرنس میں کیوبا سے متعلق ذکر پر پاکستان میں تعینات سفیر کا ردعمل دیا، جس پر ن لیگی رہنما کی وضاحت بھی آگئی۔
-
پی ٹی آئی کا 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کیخلاف الیکشن کمیشن کو خط
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 25 منحرف اراکین پنجاب اسمبلی کے خلاف ریفرنس پر جلد کارروائی کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔
-
اپوزیشن لیڈر کے عہدے پر حکومتی قبضہ جمہوری اقدار کے منافی ہے، حسین الہٰی
قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے نامزد اپوزیشن لیڈر حسین الہٰی نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کے عہدے پر حکومتی قبضہ جمہوری اقدار کے منافی ہے۔
-
ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیراعظم
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نے مقبوضہ جموں و کشمیر کا نام نہاد دورہ کیا، اور سندھ طاس معاہدے کے منافی پن بجلی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔
-
عید الفطر کے بعد جلسوں کا شیڈول تیار ہے، مریم نواز
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ عید الفطر کے بعد جلسوں کا شیڈول تیار ہے۔
-
ملکی ضروریات کے لیے پٹرولیم مصنوعات وافر مقدار میں موجود ہیں،آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل
آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کے کارگوز مقررہ وقت پر آف لوڈ ہوں گے۔
-
کارکن اسلام آباد آنے کی تیاری کرلیں، عمران خان
تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کارکنوں کو اسلام آباد آنے کی تیاریوں کی ہدایت کردی۔
-
سینیٹ الیکشن ویڈیو اسکینڈل کیس کا فیصلہ 29 اپریل کو سنایا جائے گا
ذرائع کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی اور علی حیدر گیلانی کی نااہلی کے لیے دائر درخواستوں پر فیصلہ سنایا جائے گا۔
-
عمران خان کی سیاست اب ’مجھے کیوں نہیں بچایا‘ہے، بلاول بھٹو زرداری
حکمران اتحاد میں شامل پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست اب’مجھے کیوں نہیں بچایا‘ پر مشتمل ہے۔
-
الیکشن کمیشن جانبدار ہے، عوام نے عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے، اسد عمر
پی ٹی آئی کے رہنما علی نواز اعوان نے کہا کہ بہت جلد عمران خان دوسری بار وزیراعظم بنیں گے۔
-
پیٹرول کی قیمتوں میں فی الفور کوئی اضافہ نہیں ہورہا، وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کا بل ریورس کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔