
وزیراعظم شہبازشریف، وفاقی وزراء کے ہمراہ چین کے سفارتخانے پہنچے اور چین کی ناظم الامور سے چینی باشندوں کی ہلاکت پر اظہار تعزیت کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے چین کے صدر شی جن پنگ کے لئے خصوصی تعزیتی پیغام بھی تحریر کیا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اپنے آہنی بھائی پر وحشیانہ حملے پر پوری پاکستانی قوم صدمے اور غم کی حالت میں ہے، پاکستانی سرزمین سے ہر قسم کی دہشت گردی اور دہشت گردوں کے خاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے، واقعے کی تیزی سے تحقیقات کریں گے اور مجرموں کو قانون کے مطابق عبرت کا نشان بنائیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ انہوں نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو کل کراچی پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔ مجرموں کی گرفتاری اور سزا دلانے تک وہ چین سے نہیں بیٹھیں گے اور چینی باشندوں کی جان لینے والوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکائیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات پر حملہ ناقابل برداشت ہے، دو طرفہ تعلقات کو متاثر نہیں ہونے دیں گے، پاکستان میں چینی باشندوں اور اداروں کی سکیورٹی بڑھانے اور حفاظتی انتظامات کو فول پروف بنانے کا حکم دے دیا ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
دعا زہرا کیس: آئی جی سندھ کا پولیس اہلکار کیلئے نقد انعام کا اعلان
انسپکٹر جنرل پولیس سندھ مشتاق مہر نے کیپٹل سٹی پولیس آفس لاہور کی لیگل برانچ میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل کو دعا زہرا کاظمی کے کیس میں حاضر دماغی پر ایک لاکھ روپے نقد انعام اور سرٹیفیکٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔
-
سہون بم دھماکا کیس: ملزمان کی سزا کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ
سندھ ہائی کورٹ نے سہون بم دھماکہ کیس میں دوملزمان کی سزا کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
-
پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس اب اختتامی مراحل میں ہے، الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کی سماعت میں تاخیر کے حوالے سے بعض حلقوں کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ بیان دیے جا رہے ہیں۔
-
کہوٹہ کے نواحی جنگلات میں آگ لگ گئی
ریسکیو حکام کے مطابق آگ چیڑ کے درختوں اور جھاڑیوں میں لگی ہے۔
-
سندھ ہاؤس حملہ کیس: PTI ارکان اسمبلی کی ضمانت مسترد، تحریری فیصلہ آگیا
سندھ ہاؤس حملہ کیس میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے 2 ارکان اسمبلی سمیت 4 ملزمان کی ضمانت مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا۔
-
کراچی میں دہشت گردی پاکستان پر حملہ ہے، بلاول بھٹو زرداری
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی میں دہشت گردی کا واقعہ پاکستان پر حملہ ہے۔
-
اپوزیشن لیڈر کیلئے راجا ریاض کی درخواست اسپیکر آفس میں جمع
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رکن قومی اسمبلی راجا ریاض نے اپوزیشن لیڈر کے طور پر اپنے تقرر کی درخواست اسپیکر قومی اسمبلی کے آفس میں جمع کرادی ہے۔
-
پی ٹی آئی ساڑھے تین سال میں مکمل ناکام ہوگئی، خالد مقبول صدیقی
انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ساڑھے تین سال میں مکمل ناکام ہوگئی، اگر یہ جماعت ڈیڑھ سال اور رہتی تو تابوت میں کیل ٹھونک دی جاتی۔
-
مریم نواز نے سابقہ کابینہ کے پکڑے جانے کا اشارہ دے دیا
سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بہت جلد سابق وزیراعظم عمران خان سمیت اُن کی پوری کابینہ کے پکڑے جانے کا اشارہ دیا ہے۔
-
جامعہ کراچی نے 26 دن پہلے خط میں سیکیورٹی پر تحفظات ظاہر کیے تھے
جامعہ کراچی نے کئی روز پہلے ہی غیر ملکی ٹیچرز کی سیکیورٹی سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
-
جامعہ کراچی میں کل تدریسی و غیر تدریسی عمل معطل رہے گا
قائم مقام وائس چانسلر نے جامعہ کراچی کی سیکیورٹی کی جانچ کےلیے کمیٹی بنادی ہے۔
-
خاتون خودکش حملہ آور جامعہ کراچی کیسے پہنچی؟
تفتیشی حکام نے کہا ہے کہ خود کش حملہ آور خاتون نے جامعہ کراچی میں آنے کے لیے ممکنہ طور پر رکشے کا استعمال کیا ہے۔
-
کراچی یونیورسٹی خودکش دھماکا، علیحدگی پسند تنظیم نے ذمے داری قبول کرلی، راجا عمر خطاب
انچار ج کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) راجا عمر خطاب نے کہا ہے کہ کراچی یونیورسٹی خود دھماکے کی ذمے داری علیحدگی پسند تنظیم نے بھی قبول کی ہے۔
-
جامعہ کراچی خود کش دھماکا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ موصول
تحقیقاتی اداروں کو جامعہ کراچی میں ہونے والے خود کش بم دھماکے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) کی رپورٹ موصول ہوگئی۔
-
عیدالفطر پر 4 چھٹیوں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
نوٹیفکیشن کے مطابق 2 سے 5 مئی تک تعطیلات ہوں گی۔
-
دفتر خارجہ نے کراچی دھماکے کو پاک چین دوستی پر براہِ راست حملہ قرار دے دیا
حملے میں کنفیوشس انسٹیٹیوٹ میں کام کرنیوالے چینی شہریوں سمیت دیگر معصوم افراد کی جانیں گئیں، ترجمان دفتر خارجہ