Categories
Breaking news

وزیراعظم کی پرویز الہٰی سے ملاقات، اپوزیشن کو بڑا سرپرائز

وزیراعظم کی پرویز الہٰی سے ملاقات، اپوزیشن کو بڑا سرپرائز

وزیراعظم عمران خان سے چوہدری پرویز الہٰی کی ملاقات میں اپوزیشن کے لیے بڑا سر پرائز سامنے آگیا۔

وفاقی وزیر مونس الہٰی نے کہا ہے کہ پرویز الہٰی سے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے استعفیٰ لیا گیا۔

سینئر وزیر کا حکومت کے بچ جانے کا دعویٰ

وفاقی حکومت کے سینئر وزیر نے حکومت کے بچ جانے کا دعویٰ کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے چوہدری پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ نامزد کردیا ہے۔

مونس الہٰی نے مزید کہا کہ پرویز الہٰی نے عثمان بزدار کی جگہ وزیراعلیٰ پنجاب بننے کی وزیراعظم عمران خان کی پیشکش قبول کرلی ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ق کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے اپنی وزارت کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ترجمان ق لیگ کا کہنا ہے کہ طارق بشیر چیمہ نے استعفیٰ قومی اسمبلی کی سیٹ سے نہیں دیا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.