Categories
Breaking news

وزیراعظم کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، مسئلہ کشمیر اٹھادیا

وزیراعظم کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، مسئلہ کشمیر اٹھادیا

وزیراعظم شہباز شریف کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے نیویارک میں ملاقات ہوئی، وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے سامنے مسئلہ کشمیر اٹھادیا۔

ملاقات میں شہباز شریف نے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی ابتر صورتحال کا ذکر کیا اور توقع ظاہر کی کہ انتونیو گوتریس اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کا پرامن حل نکالنے کے لیے اقدام کریں گے۔

وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرنے اور متاثرین کے لیے آواز اٹھانے پر بھی خراج تحسین پیش کیا۔

ترک صدر اردوان نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پھر مسئلہ کشمیر اٹھا دیا

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک بار پھر مسئلہ کشمیر کو اٹھایا ہے اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان تاحال امن قائم نہیں ہو سکا ہے۔

اس موقع پر سیکریٹری جنرل نے پاکستان کے لیے عالمی سطح پر ہر ممکن مدد کی کوششوں کا عزم دہرایا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مائیکرو سوفٹ کے بانی بل گیٹس سے بھی ملاقات کی، بل گیٹس نے پاکستان میں سیلاب کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا، وزیراعظم نے ملک سے پولیو کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.